حکومت کے خلاف سازشیں،نواز شریف اور زرداری کے خلاف کپتان نے بڑا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سابق وزرائے اعظم محمد نواز شریف ، یوسف رضا گیلانی اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کے کیمپ آفس، سکیورٹی ،انٹرٹینمنٹ اورغیر ملکی نجی دوروں پر استعمال ہونے والے اربوں روپے ایک ماہ میں وصول کرنے اور صدر اور وزیرِ اعظم کی تنخواہوں اور مراعات کے قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے،
قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اس ترمیم کی رو سے اب صدر اور وزیرِ اعظم کی صرف ایک رہائشگاہ کو سرکاری رہائشگاہ کا درجہ دیا جائے گا اور جگہ جگہ کیمپ آفسز کے قیام اور ان پر سرکاری خزانے اور عوام کے پیسے سے اٹھنے والے اخراجات کی روک تھام کی جا سکے گی، آئندہ کسی پبلک آفس ہولڈر بشمول صدر اور وزیرِ اعظم کے لئے ڈیوٹی فری گاڑی کی سہولت نہیں ہوگی۔
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
کابینہ نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ 1973، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان آرڈیننس2002 اور سنٹرل بورڈ آف فلم سینسرز موشن پکچرز آرڈیننس 1979 میں ترامیم اور مختلف اداروں میں تعیناتیوں کی بھی منظوری دی۔کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں مہنگائی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کی روک تھام کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی،
کابینہ نے چینی کی قیمت میں اضافے کے رجحان کا نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ چینی کی قیمت میں اضافے کی روک تھام کے لئے چینی درآمد کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے حتمی رپورٹ آنے پر گندم بحران کے ذمہ داران کے خلاف سخت کا رروائی کا عندیہ دیدیا .
کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کچھ عرصہ پہلے کابینہ کو سابق وزراءاعظم اور صدر کے اخراجات کے حوالے سے پریزنڈیشن دی گئی تھی کہ پچھلے 10سالوں میں 24ہزار ارب کا قرض لیا گیا ، یہ قرض کا پیسہ قوم پرنہیں لگایا گیا ، پینے کے پانی، سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے، ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے پر نہیں لگایا گیا اور تمام ادارے خسارے میں تھے۔
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
مراد سعید کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے 5کیمپ آفسز تھے، ان کی سکیورٹی ،انٹرٹینمنٹ ،بچوں کے اخراجات پاکستانی قوم کے ٹیکس کے پیسے سے ادا کیے گئے ،ملتان اور لاہور میں پانچ کیمپ آفس رکھے گئے۔سابق صدر آصف علی زرادری کے تین کیمپ آفسز سمیت مجموعی طور پر مختلف امور پر 316کروڑ 41لاکھ خرچ ہوئے اور انہوں نے 59غیر ملکی دورے کیے، آصف علی زرداری کی سکیورٹی پر پانچ سال تک کم سے کم 790 اور زیادہ سے زیادہ 1722 اہلکار مامور تھے جس پر 163ارب 71کروڑ 37لاکھ خرچ ہوئے ۔ شریف برادران نے لاہور شہر میں پانچ کیمپ آفس رکھے ،جاتی عمرہ سکیورٹی پر 214کروڑ 13لاکھ 10ہزار 23روپے خرچ ہوئے ،جاتی امراءمیں ذاتی گھر پر 27کروڑ کی باڑ لگائی گئی ،شریف خاندان کی سکیورٹی پر2753اہلکار تعینات تھے ،ان کے بچوں حمزہ، داماد کے نام پر ایک ایک سکواڈ ذمہ داریاں نبھا رہا تھا، نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے لئے خصوصی طیارہ گیا وہاں پر انتظار کے بعد واپس پاکستان آیا اور پھر انھیں لینے کے لئے لندن گیا ، خصوصی جہاز کے ایک وزٹ پر 34کروڑ خرچ ہوئے، شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیراعلی بنے تو 130کروڑ کا نیا ہیلی کاپٹر خریدا ،وی وی آئی پی پرواز کے لئے وزیراعظم کے جہاز کو شہباز شریف نے 556 دفعہ استعمال کیا، شریف خاندان کے بچوں کو رائیونڈ سے اسلام آباد اورمری لایا اور واپس لے جایا گیا۔
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پچھلے چار سال حکومت کرنے کے بعد نااہل ہوئے تو ان کے بھائی نے بطور وزیراعلی ایک نوٹیفکیشن کے زریعے رائیونڈ کو دوبارہ کیمپ آفس قرار دیدیا ۔شہباز شریف نے 872کروڑ69لاکھ کی عیاشی کی ،نواز شریف نے لندن کے 25 پرائیویٹ دورے کیے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم ہاﺅس کو استعمال نہیں کیا اور اپنے اس وعدے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کروں گا، پر کاربند ہیں ،عمران خان نے اپنے گھر کی طرف جانے والی سڑک کی مرمت ،گھر کی فنسنگ ذاتی خرچ سے کی اور امریکہ سمیت ہر فورم میں شرکت پر کمرشل فلائیٹ کا استعمال کر کے بھاری بچت کی ہے ۔
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ وفاقی کابنہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ قومی خزانے سے استعمال ہونے والی یہ رقوم ایک ماہ میں وصول کی جائیں گی ،ایک ماہ میں یہ پیسہ حکومت کو ادا نہ کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی اور مستقبل کے لئے ہم نے کیمپ آفسز، انٹرٹینمنٹ اورپارٹی اجلاس اخراجات قوم کے پیسے سے اداکرنے کا راستہ روکنے کے لئے رولز میں ترامیم کی منظوری بھی دیدی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کا ایک ایک روپیہ بچا رہے ہیں ۔این ایچ اے میں کرپشن کے کیسز نیب اور ایف آئی اے کو بجھوائے اور اب تک 1190کروڑ کی وصولیاں کی گئی ہیں
وزیراعظم سے بابراعوان کی ملاقات، نواز شریف اور زرداری کے لئے پریشانی بڑھ گئی