حکومتی اہم شخصیت کا جیل میں شہباز شریف سے رابطہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اہم شخصیت کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے رابطہ ہوا ہے
انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں معاونت کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کو خط لکھا ہے، خط میں اسپیکراسدقیصر نے ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں تعاون مانگا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف سے ن لیگ کے نام بھی مانگ لیے،اسد قیصر کا خط میں کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کی شفافیت کےلیے سیاسی جماعتوں کی تجاویز پارلیمانی کمیٹی میں رکھیں گے،
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاخط اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جیل میں موصول ہو گیا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اپوزیشن لیڈر کے جواب کا انتظار ہے،نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر آفس کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے لیے حکومتی اور اتحادیوں کے نام موصول ہوچکے ہیں اپوزیشن اراکین کے نام ابھی تک نہیں ملے،
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ لاہور کی جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں
انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے چند روز قبل وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین انتخابی اور آئینی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ انتخابی اور آئینی اصلاحات کمیٹی میں حزب اختلاف اور حکومتی اراکین کو یکساں نمائندگی دی جائے گی۔ پارلیمانی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق انتخابی اور آئینی اصلاحات کے ذریعے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے سے جمہوری اصولوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اسپیکر اسد قیصر کریں گے اور یہ کمیٹی انتخابی اصلاحات کا زیر التواء بل اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے پر خصوصی غور کرے گی۔
عمران خان کا ایک دوست نااہل ہونے والا ہے،احسن اقبال کا دعویٰ
ٹانگیں ان کی کانپتی ہیں جو….وفاقی وزیر ہوا بازی نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں
کرونا سے ڈرایا نہ جائے،ہم جلسے کریں گے، پیپلز پارٹی ڈٹ گئی،نفیسہ شاہ نے سنگین الزام بھی لگا دیئے
گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا
گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں کو کتنی سیٹیں ملیں؟
گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں
گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں
واضح رہے کہ گلگت میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستا ن میں الیکٹرونک ووٹنگ لانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے سسٹم لے کر آ رہے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ پر بھی کام کر رہے ہیں اور ہمارے نوے لاکھ بیرون ملک پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ اور اوور سیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ میں حصہ ڈالنے کا طریقہ کار پہلی فرصت میں اسمبلیوں سے منظور کرایا جایئگا
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سب کہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ خرچ ہوتا ہے ،وزرا اور کمیٹی نے انتخابی اصلاحات پرکام کیاہے،الیکشن میں ماڈرن ٹیکنالوجی کااستعمال ہوگا کوئی بھی برسر اقتدارحکومت ایسی اصلاحات نہیں لاسکتی