حکومت اور تحریک لبیک کے مابین معاہدہ،احتجاج ملتوی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کاتحریک لبیک کےساتھ معاہدہ طے پاگیا
حکومتی ٹیم کی تحریک لبیک کے ساتھ بات چیت جاری ہے،تحریک لبیک نے رواں ماہ احتجاج کوملتوی کردیا،تحریک لبیک نےاحتجاج 20 اپریل تک ملتوی کیا،
https://twitter.com/team_Nshah_2/status/1359803587694628865
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک سےمعاہدہ ہوا،ان کےمطالبات کوپارلیمنٹ میں رکھیں گے،فورتھ شیڈول میں شامل تحریک لبیک کےافرادکےنام نکال دیئےجائیں گے،معاہدے کی شقوں کو 20 اپریل 2021 تک پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا.
معاہدے پر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد،وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے دستخط ہیں جبکہ لبیک کی جانب سے ڈاکٹر محمد شفیق امینی کے دستخط ہیں
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے فیض آباد میں دھرنا دیا تھا جس میں حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پایا تھا کہ فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالا جائے گا
علامہ خادم رضوی وفات پا گئے، انکے بیٹے تحریک لبیک کے امیر بن گئے، حکومت نے ابھی تک فرانس کے سفیر کو نہیں نکالا، اور نہ ہی فرانس سے تعلقات ختم کئے ہیں، اب تحریک لبیک کے موجودہ سربراہ نے علامہ حکومت کو 16 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا
فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا
مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟
تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آگیا
ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج