چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ فیض اللہ کموکا اور صوبائی وزیر خیال کاسترو نے پریس کانفرنس کی ہے ،اس موقع پر ایم پی ایز لطیف نذر ، فردوس رائے ، سٹی سیکرٹری پی ٹی آئی حسن نیازی بھی موجود تھے
فیض اللہ کموکا کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ سے عدم اعتماد تحریک کی بازگشت تھی ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا جب چوروں پر ہاتھ ڈاکوؤں گا تو یہ اکٹھے ہو جائیں گے ۔ اسی نوے کی دہائی میں پیسوں کے لئے لوگ ایمان بیچتے رہے ۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت بھول کر خریدو فروخت کا بازار گرم کیا ۔ یہ جماعتیں ملک میں تبدیلی کی بجائے لوٹ کھسوٹ جاری رکھنا چاہتی ہیں ۔ اپوزیشن جماعتیں صرف این آر او لینے کے لئے تحریک عدم اعتماد لائیں ۔ وزیراعظم نے عالمی منڈی میں مہنگائی کے باوجود تیل سستا کیا پی ٹی آئی کے ایمان فروش لوٹوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ اپوزیشن ملک کو بنانا ری پبلک بنانا چاہتی ہے ۔ عوام 27 مارچ کو اسلام آباد کے تاریخ ساز جلسے میں شرکت کریں
فیض اللہ کموکا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے بڑا چور زرداری ، دین فروش مولانا فضل الرحمان اور ٹی ٹیوں والا شریف خاندان بے نقاب ہوا ۔ فیصل آباد کے بعض ارکان اسمبلی نے ووٹرز کی توہین کی ہے ۔ آئندہ انتخابات میں ایمان فروشوں کو عوام جواب دیں گے ۔ 23 مارچ کو او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس ہو رہی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہتے رہے ۔ عمران خان نے جراتمندی سے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ۔ اقوام متحدہ کی قرارداد سے توہین رسالت کے آگے بند باندھ دیا گیا شہباز اور حمزہ ابسولیوٹلی ناٹ کو غلطی قرار دے رہے ہیں ۔ بھٹو کے پیروکاروں نے یورپ کے آگے سر تسلیم خم کر رکھا ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ غدار ووٹ کاسٹ نہ کر سکیں ۔ لوٹے اللہ ، پارٹی قیادت اور ووٹرز سے معافی مانگیں ۔ غدار ارکان اسمبلی پہلے استعفا دیں اور پھر الیکشن لڑیں ۔مجھے لگتا ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مرحلہ نہیں آئے گا ۔ ہم آئین کا ہر صورت میں دفاع اور تحفظ کریں گے ۔ آئندہ الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا ۔
واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،
پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان
عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو
گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان
سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی
وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ
اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ
سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے
پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض
سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ
کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر
حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط
وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت
ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری
گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ
اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے
مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود
پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل
پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات








