مزید دیکھیں

مقبول

سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور
کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے سینیٹ کا خصوصی اجلاس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

قائد ایوان شہزاد وسیم نے معمول کا ایجنڈا معطل کرنے اور کشمیر پر بحث کی تحریک پیش کردی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک منطور کرلی. چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ آج کا سیشن صرف کشمیر پر بات کیلئے رکھا ہے،پارلیمانی لیڈرز 8 سے 10 منٹ اور باقی ارکان بھی بات کریں، سینیٹ اجلاس میں پنجگور، نوشکی دہشتگردی واقعے میں شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی وفاقی وزیر علی زیدی کے والد کےلیے بھی سینیٹ اجلاس کے دوران فاتحہ خوانی کی گئی

قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں،میں پوری اپوزیشن کی جانب سے کشمیر کے ساتھ یکجہتی کرتا ہوں،تقریبا 7دہائیوں سے بھارت کشمیریوں پر ظلم کرتا آ رہا ہے مسلسل بھارت یہ مظالم کرتا آرہا ہے،بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اب عروج پر ہیں

قائد ایوان شہزاد وسیم نے ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر منائے گی،ایوان بالاسے کشمیریوں کیلئے آج ایک مشترکہ آواز جائے گی پہلے دن سے بھارتی فوج کا قبضہ کشمیر پر جاری ہے آج پورا کشمیر بھارت کی جبری جیل بن چکا ہے،اسرائیلی طرز پر غیر کشمیریوں کو بسانے کی کوشش کی گئی،آج 42 لاکھ سے زائد غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری ہو چکے،وزیر اعظم نے مظفر آباد میں کھڑے میں ہو کر کشمیر کی آواز بلند کی،وزیر اعظم نے کشمیر کا سفیر بن کر پوری دنیا کو دکھایا،

سینیٹر عبدالغفور حیدری نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایشو پر حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ٹرمپ کے سامنے وزیراعظم ہاتھ باندھ کر کھڑے رہے وزیراعظم نے کہا تھا مودی اقتدار میں آئے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو گا ، کشمیر کو بیچ دیا گیا ہے حکومت دکھاوا کر رہی ہے پی ٹی آئی رہنما کشمیری قوم کے مجرم ہیں انہوں نے کشمیر کو بیچا ہے،کشمیر کمیٹی کی صرف سفارشات ہوتی تھیں اس سے آگے کیا ہوتا ہے،

سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں، سب یاد ہے ہمیں کہ کشمیر کے لئے انہوں نے کیا کیا ، آج تک کسی حریت رہنما نے پاکستان کی جدوجہد پر اعتراض نہیں کیا، ہمارے اندر اتحاد کیوں نہیں، کشمیر پر بات کرتے ہوئے ہم الجھ جاتے ہیں، کیوں؟ مودی سے ذاتی تعلق کس کا ہے ؟ عمران خان تو اسکے سامنے کھڑا ہے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے،کامیابی جدوجہد سے ملتی ہے، ہم امن کے گیت گاتے ہیں، کیسا امن، سوا ارب لوگوں کی منڈی بھارت ہے، ہم امن کے گیت گاتے رہیں گے، بہت گا لئے امن کے گیت، سینیٹ کو وفود بنا کر دنیا میں بھیجنے چاہئے تو اراکین پارلیمنٹ، عوام سے مخاطب ہوں اور کشمیر کے مقدمے کو جس طرح لڑا جانا چاہئے اسکا حق ادا کریں، بھارت کو مجبور کرنا چاہئے کہ جو خصوصی حیثیت کشمیر کی ختم کی اسکو دوبارہ لے کر آئے،

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرانے میں ناکام رہی ہے ،پاکستان پر جنگیں مسلط کی گئیں ، با مقصد مذاکرات کے تیار ہیں، کشمیر ایشو پر سینیٹ میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے،

سینیٹ اجلاس، سینیٹر کرشنا کو بطور ہندو رکن اعزازی طور پرچیئر کے فرائض سونپ دئیے گئے ،سینیٹر کرشنا کا کہنا تھا کہ بطور ہندو رکن کشمیریوں پر بھارتی بربریت کی مذ مت کرتی ہوں ، سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا پاکستان کا مثبت چہرہ دیکھ رہی ہے کہ ایک ہندو خاتون رکن سینیٹ پاکستان میں کشمیر پر سینیٹ اجلاس کی صدارت کررہی ہیں جبکہ دوسری طرف مودی کا مکروہ چہرہ ہے جو کشمیر پر ظلم و جبر اور ہندوستان میں تمام اقلیتوں کیساتھ متعصبانہ رویہ رواں رکھے ہوئے ہے

جماعت اسلامی کے رکن سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے ہماری پالیسی بہت کمزور ہے،کشمیر ایشو پر ہمیں واضح روڈ میپ دینا ہوگا،کشمیر پالیسی کو مؤثر کیا جائے،او آئی سی سے رابطہ کرکے کشمیر پالیسی کو جاندار کیا جائے،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ بھارتی مظالم پرعالمی ادارے خاموش ہیں،مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے عصمت دری جاری ہے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی اپنا کردار ادا نہیں کررہی، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے،اگرحملوں میں ٹی ٹی پی کا ہاتھ ہے تو ہم مذکرات کیوں کررہے ہیں؟ جب ٹی ٹی پی سیز فائر پر قائم نہیں تو ہم ان سے کیوں بات کررہے ہیں؟

سینیٹ اجلاس، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی گئی،قرارداد ایوان میں وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی مذمت کرتا ہے،قرارداد میں انسانی بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے ،علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی کےلئے جدوجہدبہت طویل ہے ،
مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،5 اگست کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں،مسئلہ کشمیر انسانی حقوق کا معاملہ ہے،

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام

یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan