ہندوستان کی حکومت نے باغی ٹی وی کے ٹوئٹے اکاؤنٹ کو معطل کرنے کی کو درخواست ٹوئٹر کو بھیجی ہے اس کی مذمت کرتا ہوں ،مہیندر پال سنگھ پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب

باغی ٹی وی : مہیندر پال سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت نے باغی ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو معطل کرنے کی کو درخواست ٹوئٹر کو بھیجی ہے اس کی مذمت کرتا ہوں –

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اقلیتوں کو تو آزادی نہیں دی آج وہ دنیا کے انٹر نیشل لیول پر دنیا کے آزاد صحافی پر بھی حملہ کر رہا ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ غیر جمہوری رویہ ہے انہوں نےنہ صرف اقللیتوں کے ساتھ ظلم کیا بلکہ آج وہ جو بڑے اچھے اور آزاد صحافت والے چینلز اور آزاد صحافت کی ویب سائٹس یا سوشل میڈیا پر آزاد صحافی جو کام کر رہے ہیں ان کے خلاف پروپیگنڈا کر کے ان کے اکاؤنٹس کو معطل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں میں ان کی مذمت کرتا ہوں-

مہندر پال سنگھ نے مزید کہا کہ میں ان اداروں اور ٹوئٹر کو اور جتنے بھی ایسے پلیٹ فارمز ہیں جو لوگوں کو موقع فراہم کرتے ہیں سوشل سرگرمیوں کا میں کہوں گا کہ انڈیا کی اس پالیسی کے اوپر بالکل نہ جائیں کیونکہ اس طرح ان کے صارف خراب ہوں گے کیونکہ ہندوستان کی پالیسیز بالکل غلط ہیں-

واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کے مسلسل احتجاج اور انکے مطالبات کو نہ ماننے والی مودی سرکار نے پاکستانی میڈیا کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو وارننگ دلوانا شروع کر دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے باغی ٹی وی کو وارننگ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ باغی ٹی وی ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مودی سرکار کی جانب سے ٹویٹر پر دباؤ کے بعد باغی ٹی وی کے اکاونٹ کو ای میل بھیج کر وارننگ دی گئی ہے

مودی سرکار بھارت میں ایک طرف کسانوں کو کچلنے، اقلیتوں پر مظالم روا رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب انکے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوششوں میں مگن ہے، کسان تحریک کے دوران کئی کسان رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل کروائے گئے ہیں اب مودی سرکار نے پاکستان کے اکاونٹس پر نظر رکھ لی ہے-

انڈیا اتنا بزدل اور ڈرپوک ہے کہ ایک اینکر جو حق اور سچ کی بات کرتا ہے اس سے پریشان ہو گیا ہے سردار بشن سنگھ

انڈین گورنمنٹ کی طرف سے باغی ٹی وی کی خلاف پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتی ہوں،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی

Shares: