منگولین بیف بنانے کی ترکیب
منگولین بیف
بیف کے پسندے ایک کلو
لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
انڈے کی سفیدی دو عدد
کارن فلور حسب ضرورت
چینی دو چمچ
سرکہ چار کھانے کے چمچ
سویاسوس دو کھانے کے چمچ
سوئیٹ کارن دو پیالی
ترکیب:
پسندوں کو لمبی پٹیوں کی۔شکل میں کاٹ لیں ایک برتن میں نمک اور کارن فلور انڈے کی سفیدیاں اور دو کھانے کے چمچ آئل کانٹےطسے اچھی طرح پھینٹ لیں اب اس میں پسندے شامل کر دیں اور اچھی طرح ملا کر میرینیٹ کرنے کے لیے آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں کڑاہی میں پانچ چمچ آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور گوشت کو گولڈن فرائی کر کے نکال لیں اسی کڑاہی میں دوبارہ چار کھانے کے چمچ آئل ڈال کر لہسن کو ہلکا سا فرائی کر لیں