عفت طاہرہ سومرو کا جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان

0
135
iffat

پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ سومرو کی چیئرمین آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات جہانگیر ترین کی لودھراں میں رہائش گاہ پر ہوئی ،عفت طاہرہ سومرو نے این اے 155 سے جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا ،جہانگیر ترین کی جانب سے عفت طاہرہ سومرو کا خیر مقدم کیا گیا، دونوں نے ملکر سیاست کرنیکا عزم کیا،

عفت طاہرہ سومرو نے باقاعدہ ویڈیو بیان بھی جاری کردیا ،جس میں انہوں نے کہا کہ میں این اے 155 لودھراں سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں، میں نے لودھراں سے عملی سیاست کا آغاز ن لیگ کے صدیق بلوچ کے خلاف کیا، صدیق بلوچ کی عوام دشمن اور جاہلانہ پالیسوں کے خلاف سیاست کی ،صدیق بلوچ گروپ دو تین دن سے پراپیگنڈا کررہا ہے کہ مجھے اغواء کر لیا گیا ہے، یہ غلط اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا ہے، عوام صدیق بلوچ گروپ کے بہکاوے میں نہ آئیں، عوام سے درخواست ہے کہ صدیق بلوچ کے خلاف میرا ساتھ دیں، عوام این اے 155 میں جہانگیر خان ترین کو ووٹ دیں، مجھ پر پیسوں کا الزام لگایا گیا جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے، میں پیسوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی

واضح رہے گزشتہ روز عفت طاہر کے بھائی نے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کے حق میں میری بہن دستبردار ہو گئی ہے، تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عفت طاہر ہی ہماری امیدوار ہے، آٹھ فروری کو اسے ووٹ دیں،

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

Leave a reply