آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ،کمشنر کا سافٹ ویئر تشدد کےبعداپڈیٹ ہوا،عمران خان

0
174
imran khan

عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہو گا

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی،جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے، پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا عدالتیں اور نیب سب کچھ تباہ کیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کرسکیں، نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا اور پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گئی، اب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سامنے آئے ہیں، کمشنر کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا، اب سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہے

تحریک انصاف کا کوئی بھی قدم نہ پاکستان اور نہ عوام کےخلاف ہوگا،بیرسٹر گوہر
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے ملک کی معیشت کا نقصان ہو، تحریک انصاف کا کوئی قدم جمہوریت کے خلاف نہیں ہوگا، کہا تھا شفاف الیکشن نہیں کرائیں گے تو معیشت کو نقصان ہوگا، یہ خود جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،نگراں حکومت صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہی، الیکشن کمیشن فارم 45 کے تحت نتائج جاری کرنے میں ناکام رہا۔مطالبہ کیا تھا لیاقت علی چٹھہ اور ان کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے، کل سابق کمشنر کا بیان جاری ہوا، عوام اب حقیقت جان چکے ہیں، جو فارم 47 جاری ہوئے وہ جعلی ہیں، ہم پارلیمان کا حصہ بنیں گے، ہر حال میں پاکستان میں قانون کی بالادستی اور رول آف لاء چاہتے ہیں، ہم جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسی آزادی کے لیے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، تحریک انصاف کا کوئی بھی قدم نہ پاکستان اور نہ عوام کےخلاف ہوگا

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عمران خان ایم ایف کو خط لکھیں گے ابھی لکھا نہیں ہے،عمران خان نے کہا ہے آئی ایم ایف کا پروگرام جاری رہنا چاہیے، پاکستان کی اکانومی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، جمہوریت کیلئے جس جس فورم پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے وہ اٹھائیں گے۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ خط لکھنے کا شاید انہوں نے کہا ہے یہ ابھی بتائیں گے آپ کو،

اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر

دوران عدت نکاح کیس، سزا کیخلاف عمران ،بشریٰ بی بی کی اپیل دائر

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

دوسری جانب آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مطالبہ نظر انداز کر دیا،پی ٹی آئی کا قرض معاہدے سے قبل الیکشن آڈٹ کا مطالبہ،ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے،جولی کوزیک نےپاکستانی سیاست پر تبصرے سے انکار کر دیا اور کہا کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی،

Leave a reply