چینی سفیر کی پاک فوج کے سربراہ قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات

0
39

راولپنڈی :چینی سفیر کی پاک فوج کے سربراہ قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی ہے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چینی سے سفیر سے داسو ڈیم حادثے پراظہارافسوس کیا ہے ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے چینی سفیر سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی شہریوں کی ہلاکت پرچینی عوام اورچین کی حکومت سے اظہارہمدردی کرتے ہیں

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہمارے وقت آزمائشی دوست کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی مکمل حمایت ،تعاون اور سلامتی کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ جب ہم امن کے لئے کام کر رہے ہیں ، ہمیں اپنے عزم کو چیلینج کرنے والی تمام غیر اخلاقی قوتوں کے ڈیزائن کو ناکام بنانے کے لئے مستحکم رہنے کی ضرورت ہے ، خاص طور پر ان لوگوں کے خلاف مل کرکام کرنا ہے جو چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون کے لیے خطرہ ہیں‌،

چینی سفیر نے بھی اس موقع پراپنے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ چین اورپاکستان فطری دوست ہیں دشمنوں کی سازشیں کبھی بھی ان کے درمیان دراڑیں نہیں ڈال سکتیں‌، پہلے بھی مل کرآگے بڑھ رہے ہیں مستقبل میں بھی شانہ بشانہ رہیں گے

Leave a reply