عمران خان کی آئین شکنی،مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان
عمران خان کی آئین شکنی،مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کے اندر آئینی بحران پیدا کردیا ہے،
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ پوری قوم آئین کے تحفظ کیلئے بیدار ہو،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے بحران شروع ہوا اور اسمبلیوں کی تحلیل نے بحران کو سنگین کیا،آنے والاجمعہ یوم تحفظ آئین پاکستان کے نام سے منایا جائے گا،آئین پاکستان کی دھجیاں اڑائی گئیں، عمران خان نے آئین کو پامال کیا،تحریک انصاف کے کارکن جمہوری قوتوں کواشتعال دلا رہے ہیں ،کابینہ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرچکی ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، اس بات کا نوٹس لیا جائے کہ پارلیمنٹ کے 197ارکان کو غدار قرار دیا گیا،ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا جارہاہے، جمعہ کو کارکن نکلیں اور آئین شکنی کے خلاف ریلیاں نکالیں گے علمائے کرام اپنے خطبوں میں عمران خان کی ناجائز حکومت اور مکروہ اقدامات پر روشنی ڈالیں گے.
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کاازخود نوٹس لینا درست اقدام ہے،اسپیکرکی رولنگ کالعدم قراردی جائے حکومتی غیرآئینی اقدام سے منصفانہ انتخابات کی توقع نہیں کی جاسکتی ادارے آئین کے تحفظ کے لیے اپنا کردارادا کریں ،صدر نے کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا،بلکہ زبانی کلامی عمران نیازی کو نیا وزیراعظم آنے تک حکومت کرنیکا کہا ہے عمران خان نے قومی خزانے کومال غنیمت سمجھ رکھا ہے کابینہ ڈویژن،عدالتی حکم کےباوجودوزیراعظم سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں ہمیں نظریہ ضرورت نہیں نظریہ جمہوریت چاہئے آج متحدہ اپوزیشن اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل طے گیا جائے گا، سپریم کورٹ کی ازخود کیس کی نارمل پروسیڈنگ سے لوگوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے، ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے،چند دن بعد خط کا جھوٹ عیاں ہو جائیگا۔
پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا
ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی
تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر
عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید
وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا
پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج
شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست
دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ
دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا
دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال
3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ
عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز
پرویز الہیٰ کوعمران خان کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے، مریم نواز
پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے،بلاول