ایڈیشن: English | پشتو | 中國人
Dark
Light

عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے،بلاول

3 سال قبل
تحریر کَردَہ
bilawal

عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بغاوت میں 30 سیکنڈز لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈز لگنا چاہئیں،

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے، اسلام آباد میں گزشتہ ہفتوں کے آئینی بحران کے بعد آج پنجاب میں ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلی کے انتخاب کے دن اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا، عوامی نمائندوں کے ایوان کے اطراف خاردار آہنی تاریں لگادی گئیں،عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے، اس کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کیسے عمران خان کو غیرجمہوری طریقے سے لایا گیا اور کیسے بھاگتے ہوئے اس نے آئین کو پامال کیا، عوام یہ دیکھ رہے ہیں اور تاریخ میں یہ سب لکھا جائے گا،

پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور احمد کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انکا ہر جگہ مقابلہ کیا جائے٬ پہلے یہ پارلیمنٹ سے بھاگے اور آج یہاں سے بھی بھاگ جائینگے اور میری بات یاد رکھیے گا کہ یہ الیکشن سے بھی بھاگیں گے٬ متحدہ اپوزیشن کو احتجاج کی ضرورت پڑی تو پورا ملک بند ہوگا

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ کسی مائی کے لال کوپنجاب اسمبلی یرغمال بنانے نہیں دینگے ق لیگ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے پیچھے چھپ رہی ہے،قومی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی آئین کو یرغمال بنایا گیا ہے سونامی ٹولہ اور اس کے حواری اقتدار جاتا دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں،اسمبلی سٹاف ایک سیاسی جماعت کی ذاتی ملازمت سے باز رہے،ماورائے آئین اقدامات میں ملوث سرکاری ملازمین احتساب کیلیے تیار رہیں پیپلز پارٹی ہر جمہوریت دشمن اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی لاہور ہائیکورٹ پنجاب اسمبلی پر غیر آئینی حملے کا ازخود نوٹس لیں

پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا

ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

پرویز الہیٰ کوعمران خان کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے، مریم نواز

پرویز الہی وزیر اعلی تو بن نہیں سکتے اب سپیکر بھی نہیں رہیں گے، اپوزیشن

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from اسلام آباد