عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اس کے ساتھ ہی جاﺅں گا،شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی راہیں جدا ہو چکیں،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو جلد کنٹرول کرلیا جائے گا، کابینہ میں ردوبدل ہوتی رہتی ہے،میں یہیں ہوں،وزیر وزیر ہوتا ہے،چاہے اس وزارت میں ہو یاا س وزارت میں ۔عمران خان نے وزرا سے کہاکم وقت ہے کام کریں،لاک ڈاؤن لگانا میرا نہیں این سی اوسی کاکام ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں میڈیاسٹی بنانے جا رہے ہیں،اسمبلیوں میں آئیِں،عمران خان آپ سےنہیں جانے والا،یہ اپوزیشن کی نااہلی ہے اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں،مہنگائی ہے تسلیم کرتے ہیں لیکن بہت جلد معاملات ٹھیک ہو جائیں گے،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کا کپتان ہے اور اس کے ساتھ کھڑا ہوں،عمران خان جہاں کہیں گے وہیں کھیلوں گا،عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اس کے ساتھ ہی جاﺅں گا،یہ سارے لوگ عمران خان کیخلاف کھڑے ہوئے ٹائیں ٹائیں فش ہو گئے ،کپتان کے خلاف کھڑی ہونے والی اپوزیشن ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی ۔ کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، کسی کی وزارت میں مداخلت نہیں کرتا،عمران خان جہاں کہیں گے وہاں کھیلوں گا،

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد شیخ رشید نے سنائی صوبائی ملازمین کو بھی خوشخبری

مولانا "گھیرے” میں آ گئے، وہ سلوک کروں گا کہ دنیا یاد رکھے گی، شیخ رشید

آصف زرداری کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی،یہ ضیاءالحق کا نام کیوں نہیں لیتے،شیخ رشید برس پڑے

مولانا فضل الرحمان فساد کی جڑ،شیخ رشید نے بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

میری خواہش ہے درمیانی راستہ،بلاول کے استعفوں کے بیان پر شیخ رشید کا کیا آیا ردعمل؟

وزیر داخلہ شیخ رشید سے ایسے افسران کی ملاقات کی ن لیگی قیادت نے سر پکڑ لیا

وزیر داخلہ کا چارج لیتے ہیں شیخ رشید کا نواز شریف کو پیغام، بڑا اعلان کر دیا

شیخ رشید احمد نے عوام کوسنائی خوشخبری، نواز شریف بارے کیا کہا؟

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اصل فیصلہ مولانا کا ہے آگے چلیں آپ عمران خان کو نہیں بھیج سکتے ،یہاں 14،14 ماہ میں حکومتیں ختم ہوئی ہیں ، یہ کہہ رہے تھے الیکشن نہیں لڑیں گے انہوں نے ضمنی الیکشن لڑا، انتخابی اصلاحات کیلئے قومی اسمبلی میں بیٹھ کربات کرنا ہو گی،پی ڈی ایم کابکھرنا اپوزیشن کی نااہلی عیاں کرتاہے،عمران خان کو ہٹانے والے خود پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ میرا اپوزیشن لیڈر تیرا اپوزیشن لیڈر کرتے کرتے ان کا کام ہوگیا، عمران خان کے خلاف کھڑی اپوزیشن ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ہے، ایف آئی اے میں 20،20سال سے بیٹھے افسران کو تبدیل کریں گے،

Shares: