ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

0
69

ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے پرویز الہیٰ کو آفر کی تھی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ھم نے پرویز الہی صاحب کو گھر جا کر پنجاب کی وزارت اعلی آفر کی جو مانی گئی دعا خیر بھی ھوئی .اگلےھی روز عمران خان کی چوکھٹ پہ سجدہ ریز ھو گۓ.اب کھجل ھو رہے ھیں. اپنے گھرانے اور بزرگوں کی عزت کو بھی پامال کر رہے ہیں.آج پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی پرویز الٰہی کی سیاست کا نکتہ عرج ھے

صحافی حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو ایک ایسے ایوان میں مارا پیٹا گیا جہاں علامہ اقبال بھی کبھی رکن تھے افسوس کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی بنا دیا گیا ہے آج کے واقعے پر ردعمل کی بجائے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا جانا جاہئیے اور قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئیے

اے این پی کی شاہینہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک و غیر جمہوری عمل ہے پی ٹی آئی اقتدار کی لالچ میں ملک میں انتشار عوام کو دست و گریباں کرنے کی کوشش کررہی ہے ان ارکان ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دینا چاہیے۔

عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی گردی نامنظور۔ نیازی ازم نہیں چلے گا۔ اقتدار سے محرومی کے بعد تحریک انصاف پارلیمان کے ہر مقدس ایوان یرغمال بنانے کی راہ پر چل نکلی ہے۔ غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان نے ڈپٹی سپیکر پر حملہ کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی اراکین نے حملہ کر دیا ،حکومتی اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے بال نوچے گئے، اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کو تھپڑ بھی مارے گئے،ڈپٹی سپیکر کو لوٹے مارے گئے پنجاب اسمبلی کی پولیس ڈپٹی سپیکر کو حفاظت کے لیے اٹھا کے دوبارہ اندر لے گئی ھے

جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کو سزائے موت ہونی چاہیے، چیف جسٹس

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

Leave a reply