بھارت کے ساتھ کرکٹ کے کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات دوستانہ اور تاریخی ہیں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت نے سعودی عرب کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ،سعودی عرب اور پاکستان مشکل وقت کے دوست ہیں بھارت کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے تو خطے میں امن ممکن ہو سکتا ہے،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے، پاکستان اور بھارت اچھے ہمسایہ ممالک کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں، ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کے کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی ہے، پاکستان میں سعودی عرب سمیت دیگرممالک کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع ہیں،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورہ کے دوسرے مرحلے پر ریاض پہنچ گئے شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے شاہی ٹرمینل پر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے دورہ پر ہیں

ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سربراہ اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چینلجوں کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے

یہ سربراہ اجلاس مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا اقدام ہے، یاد رہے کہ گرین سعودی عرب اور گرین مڈل ایسٹ انیشیٹو کا آغاز ولی عہد نے مارچ 2021 میں کیا تھا جس کا مقصد فطرت اور کرہ ارض کی حفاظت کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان دونوں اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے کلین و گرین پاکستان اور دس ارب سونامی ٹری منصوبوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی بھی پیش کش کی ہے۔

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اگلے 2 ماہ میں محمد بن سلمان تخت یا تختہ، اقتدار کا کھیل آخری مراحل میں،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکو واپس بلائے جانے کا امکان

Shares: