بھارت میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے 1409 مریض سامنے آ گئے، ہلاکتیں بھی بڑھ گئیں

0
36

بھارت میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے 1409 مریض سامنے آ گئے، ہلاکتیں بھی بڑھ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں‌ کرونا کے 1409 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا مریضوں کی تعداد 21 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد بھی 681 ہو چکی ہے

بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں کرونا کے مریضوں میں 77 غیر ملکی بھی مشال ہیں، 4 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں، کرونا بھارت کی 33 ریاستوں‌ میں پھیل چکا ہے، سب سے متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایک دن میں 434 مریض سامنے آئے جبکہ 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں 18 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، مہاراشٹر میں کرونا سے 269 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

بھارتی وزیراعظم مودی کی آبائی ریاست گجرات میں 24 گھنٹوں میں 299 مزید مریض سامنے آئے جہان مریضوں کی مجموعی تعداد 2407 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے،دہلی میں 2248 مریض اور ہلاکتیں 48 ہو گئی ہیں،راجھستان میں 1890 مریض اور ہلاکتیں 27 ہو چکی ہیں، تمل ناڈو میں 1629 مریض ،ہلاکتیں 18، مدھیہ پردیش میں 1592 مریض ،ہلاکتیں 80 ہو چکی ہیں

 

Leave a reply