بھارت میں لاک ڈاؤن بھی کرونا کا پھیلاؤ نہ روک سکا، ایمبولینس میں مریض مرنے لگے،ہسپتالوں کا داخلے سے انکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، بھارت میں بھی کرونا کا تیزی سے ہھیلاؤ جاری ہے

بھارت میں لاک ڈاؤن بھی کرونا کے پھیلاؤ کو نہیں روک سکا، لاک ڈاؤن کے دوران 100 لاکھ نوکریاں ختم ہوگئیں، صحت کا نظام شدید دباؤ میں ہے، مریض زیادہ ہو چکے ہیں، ہسپتالوں میں جگہ کم ہے، ڈاکٹروں نے مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کرنے سے انکار کر دیا ہے ایسے میں مریضوں کی ایمبولینس میں موت ہو رہی ہے اور ایسے درجنوں واقعات پیش آ چکے ہیں

بھارت میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، امریکہ اور برازیل کے بعد بھارت میں ایک روز میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا سے ہونے والی حالیہ اموات کے ڈیٹا بیس سے پتہ چلتا ہے کہ متعدد افراد گلیوں میں یا ایمبولینسوں میں مر رہے ہیں ، ہسپتال والوں نے مریضون‌کو لینے سے انکار کیا

دہلی میں بھی کرونا کے مریض تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور دہلی کے ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں،بہت سے ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف کرونا مریضوں کا علاج کرنے سے خوفزدہ ہیں، بھارت میں کرونا سے 13 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں

دہلی میں قائم جرمن سفارتخانے نے بھی ایک انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں‌ کوہسپتال میں جگہ ملنے کی امید نہیں ہے وہ گھروں میں خؤد کو آئسولیٹ کریں ،انتہائی تشویشناک مریضوں کو ہسپتال میں داخل کروائیں

بھارتی میڈیا روزانہ کرونا سے مرنے والے کی لاشیں دکھا رہا ہے اور روتے ہوئے لواحقین کی بھی خبریں دے رہا ہے، ایسی صورتحال میں بھارتی سپریم کورٹ کے ججز کے ایک پینل نے کہا کہ دہلی کی صورتحال خوفناک ، بھیانک اور قابل رحم ہے۔

ایک طرف بھارت میں کرونا کا بحران ہے تو دوسری جانب لداخ میں چین کے ساتھ کشیدگی جاری ہے، ایک ہفتے قبل چین نے 20 بھارتی فوجیوں کو مار دیا تھا،ایسے میں بھارتی معیشت زوال پذیر ہو چکی ہے،

کرونا وائرس سے پہلے بھی بھارتی ہسپتالوں میں مریضوں کا سخت رش تھا کیونکہ بھارت میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے، بھارتی حکومت اپنے ہر شہری پر تقریبا 26 روپے فی شہری صحت کے بجٹ میں سالانہ مختص کرتی ہے،بھارت میں مارچ میں لاک ڈاؤن شروع ہوا لیکن اس لاک ڈاؤن میں بھی کرونا میں کمی نہیں آئی بلکہ کرونا مزید تیزی سے پھیلا،ایسے میں ہسپتالوں میں مریضوں کی بہتری کے لئے کوئی کام نہیں کیا گیا

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے ہسپتال میں داخل نہ کئے جانے پر ایک خاتون کی موت کا بھی ذکر کیا، اور بھارت کے صحت کے نظام کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، رپورٹ کے مطابق حاملہ خاتون نیلم کماری کا شوہر اسے لے کر ہسپتالوں کے چکر لگاتا رہا، مسلسل ہسپتال کی تلاش میں نیلم کماری اور اس کے ہونے والے بچے نے زندگی کی بازی ہار دی۔

کرونا کا خوف، بھارت کے 37 اضلاع میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی

حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل

کرونا سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد باپ بھی کرونا سے چل بسا

مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا

لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

 

ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں بھارت میں کم سے کم 63 افراد جن کی حالت تشویش تھی انکو ہسپتال داخل کرنے سے انکار کیا گیا ماہرین صحت کا خیال ہے کہ یہ تعداد کہیں زیادہ ہے۔

 

دنیا میں بننے والی کرونا ویکسین بھارت کیلئے بیکار، مودی سرکار کیلئے نئی پریشانی

Shares: