سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ دشمن کے عزائم کو سمجھنے کی ضرورت ہے،مودی کی سٹریٹجی پاکستان کو غیر مستحکم رکھنا ہے
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ دشمن کے عزائم کو سمجھنے کی ضرورت ہے،بھارتی سٹریٹجی پاکستان کو غیر مستحکم رکھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کی خبریں ، اصل حقیقت کیا ہے؟ حریت رہنما بول پڑے
انہوں نے کہا کہ بھارت کی سٹریٹجی پاکستان کو غیر مستحکم رکھنا ہے، ہمیں جموں کشمیر سمیت خطے کے دیگر عوامل کو بھی دیکھنا چاہیے۔ عبدالباسط نے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ کون سے عوامل ہمیں غیر مستحکم کر سکتے، افغانستان کے حالات پر بھی ہماری نظر ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں الیکشن ہو رہے ہیںاس کا بھی پاکستان پر اثر پڑے گا کیونکہ خطے کے مسائل آپس میں انٹر لنک ہیں۔
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
عبدالباسط نے کہا کہ بھارت نے مذاکرات کو پاکستان کے موقف کو کمزور کرنے کے لئے استعمال کیا،ہمارا اصولی موقف کشمیر پر مذاکرات کی آڑ میں کمزور ہوا۔
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ