کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کی خبریں ، اصل حقیقت کیا ہے؟ حریت رہنما بول پڑے

0
32

بھارتی میڈیا کی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کی خبریں جھوٹی اور پروپیگنڈہ ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما عبدالحمید لون نے کرفیو ختم کرنے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 55 روز سے کشمیر مسلسل لاک ڈاون میں ہے اور نظام زندگی مفلوج ہے ،فون،انٹرنیٹ سروس، ٹیلیویژن نشریات مکمل بند ہے۔جبکہ سڑکیں ویراں ہیں۔ٹریفک بھی مکمل طور معطل ہے۔

مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھا لیا گیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

عبدالحمید لون کا مزید کہا تھا کہ کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے ۔بچوں کو گھروں سے اٹھا کر گرفتار کیا جارہا ہے۔بھارت میانمار کے طرز پر کشمیر میں قتل عام کی سازش رچا رہا ہے اور کشمیریوں کو ریاست بدر کرنے کی سازش رچائی جارہی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تاریخی خطاب کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا گیا ۔پٹاخے بھی چھوڑ ے گے اور پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

 

Leave a reply