بھارتی فوجی اہلکار نے اپنے ہی اہلکاروں پر گولیاں چلا دیں، چار ہلاک، تین زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں

واقعہ بھارتی تیاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا، جہاں ضلع سکما میں سی آر پی ایف کے کیمپ میں ایک اہلکار نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک، تین زخمی ہوئے ، فائرنگ کی آواز پر سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری تعداد موقع پر پہنچی، پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکار کا باقی اہلکاروں کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اہلکار نے فائرنگ کر دی، تین اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک کی ہسپتال میں موت ہوئی ہے،

سی آر پی ایف کے اہلکار کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے بعد گولی لگنے سے سی آر پی ایف کی 50ویں بٹالین کے دھان جی، راجیو منڈل، راجمنی کمار یادو اور دھرمیندر کمارہلاک ہوئے ہیں زخمیوں میں دھننجے کمار سنگھ، دھرماتما کمار اور مالے رنجن مہارانا شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے نوجوان کا نام سامنے نہیں آ سکا

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقہ لیتہ پورہ میں ایک اور فوجی اہلکار نے خود کشی کی ہے، سی آر پی ایف کے اہلکار نے اپنی ہی بندوق سے گولی چلا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، سی آر پی ایف کی 185 بٹالین سے وابستہ ایک اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو گولی مار لی جس کے نتیجے میں اس کی فوری موت ہوگئی ہے، ہلاک شدہ کی شناخت بوپندر سنگھ ساکن بھرت پور راجستھان کے طور پر ہوئی،

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-

بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش

بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ،وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام

کشمیر میں ہم نہیں لڑ سکتے، بھارتی فوج نے امت شاہ کے سامنے ہاتھ کھڑے کر دیئے

Shares: