اسلام مخالف پوسٹ کرنے پر بھارتی شہری کیخلاف اماراتی کمپنی کا ایکشن

0
41

اسلام مخالف پوسٹ کرنے پر بھارتی شہری کیخلاف اماراتی کمپنی کا ایکشن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلاموفوبیا کوئی نئی بیماری نہیں ہے اور کورونا وائرس کے دوران بھی کچھ ہندوتوا ذہنیت رکھنے والے افراد بھارت کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی مسلمانوں کے خلاف خوب زہر اگل رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں عرب ممالک نے سوشل میڈیا پر اسلاموفوبیا پھیلانے والے کئی بھارتی شہریوں کو نوکریوں سے نکالا، کینیڈا میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھارتی شہری کو اسلام مخالف پوسٹ کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا، اب متحدہ عرب امارات میں ایک اور بھارتی شہری کو سوشل میڈیا پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پوسٹ کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے

متحدہ عرب امارات کے راس الخیمہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ بھارتی ہندو شہری نے مسلمانوں کے خلاف فیس بک پر پوسٹ کی تھی، بھارتی شہری لال گپتا بھارتی ریاست بہار کے علاقے چھیرہ کا رہائشی اور متحدہ عرب امارت کے ایک معدنیاتی کمپنی سٹیون راک کے ہیڈ کوارٹر میں ملازمت کر رہا تھا۔ لال گپتا نے نے اپنی کچھ فیس بک پوسٹوں میں مسلمانوں کو کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور دہلی کے حالیہ فسادات، جس میں 53 افراد جان بحق ہوئے تھے، اس میں مسلمانوں کے مارے جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔

برج لال کی مسلمان مخالف پوسٹوں کی سوشل میڈیا صارفین نے رپورٹ کی جس کے بعد کمپنی نے اس کی شرمناک حرکت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بغیر نوٹس کے ملازمت سے نکال دیا۔ کمپنی کے ایک سینئر عہدے دار نے گلف نیوز کو بھیجے گئے ایک ای میل میں کہا ہے کہ کمپنی کے ایک جونیئر عہدے دار کی جانب سے مذہبی منافرت پر مبنی پوسٹوں کی تحقیقات کرنے کے بعد اسے بغیر نوٹس کے ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہماری کمپنی اماراتی حکومت کی مذہبی رواداری اور برابری کی حمایتی ہے اور کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت اور امتیازی سلوک کے سخت خلاف ہے۔ ہم نے اپنے تمام ملازمین کو خبردار کر دیا ہے کہ کسی بھی قسم کی تعصب پرستی اور امتیازی سلوک سے باز رہیں ورنہ فوری طور پر ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب میں مقیم بھارت سے تعلق رکھنے والے ہندوؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں شرمناک پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، تاہم اماراتی حکومت کی جانب سے ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور سزا سُنا کر ان کو بھارت کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

اماراتی شہزادی اور معروف کاروباری شخصیت ہند القاسمی نے بھی امارات میں مقیم بھارتیوں کو اسلام مخالف پوسٹس لگانے سے منع کیا ہے۔ اماراتی شہزادی ہِند القاسمی نے امارات میں مقیم ایک بھارتی شہری کی جانب سے تبلیغی جماعت کے خلاف متعصبانہ پوسٹ لگانے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا تھا تمہیں امارات سے باہر نکال دیا جائے گا

بھارتی شہری سوربھ اُپا دھیائے نے دہلی میں مسلمانوں کے تبلیغی اجتماع سے متعلق توہین آمیز پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ سوربھ نے اپنی پوسٹس میں یہ بھونڈا الزام بھی لگایا تھا کہ مسلمان کھانے پینے کی اشیاء پر جان بوجھ کر تھُوک رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو کورونا کا شکار بنایا جا سکے

واضح رہے کہ دبئی اور ابوظہبی میں مقیم بھارتی ہندو افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسلام اور مسلمانوں کی توہین پر مبنی پوسٹ لگانے کے شرمناک واقعات کے بعد مختلف کمپنیوں میں ملازمت کرنے والے متعدد افراد پر کارروائی کی گئی ہے۔ متیش اُدیشی، سمیر بھنڈاری اور راکیش بی کٹو مارتھ ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں قابلِ اعتراض پوسٹ لگانے پر نوکریوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔ ان کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ بھی چلایا جائے گا۔

بھارت میں اسلاموفوبیا، مسلمانوں سے نفرت کی بازگشت خلیجی ممالک میں بحث جاری

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

دنیا کرونا سے مررہی ہے ، بھارتی خفیہ ایجنسیاں غیرملکی سیاستدانوں کے ذریعےپاکستان کو عدم استحکام کا شکارکررہی ہیں

خلیجی ممالک کے علاقہ کنیڈا اور نیو زی لینڈ میں بھی اسلام مخالف پوسٹ لگانے والے چند ہندو ملازمین کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

اسلام مخالف پوسٹ کرنے پر کینیڈا میں بھارتی شہری نوکری سے فارغ

Leave a reply