وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک طرف حکومت چاہتی ہے کہ تمام بل پاس کروا لئے جائیں دوسری جانب اپوزیشن چاہتی ہے کہ بل پاس نہ ہونے دیئے جائیں، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف،پی پی چیئرمین بلاول زرداری سمیت تمام اپوزیشن رہنما متحرک ہیں،شہباز شریف نے گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کو عشائیہ دیا تو آج پی پی چیئرمین بلاول زرداری بھی اپوزیشن اراکین کو عشائیہ دے رہے ہیں، بلاول کے عشائیے میں شہباز شریف سمیت دیگر اراکین شریک ہوں گے،عشائیے کے موقع پر اجلاس بھی ہو گا جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالہ سے فائنل حکمت عملی طے کی جائے گی، اپوزیشن کی خواہش ہے کہ حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں لائے جانے والے کسی صورت پاس نہ ہوں، اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے اراکین کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھر پور حاضری کی ہدایت کی ہے

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی ہے،خورشید شاہ کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے مولانا فضل الرحمان نے خورشید شاہ کو رہائی پر مبارک باد دی دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا،ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے ظہرانے میں وفاقی وزرا،پی ٹی آئی اراکین اور اتحادی ارکان نے شرکت کی،وزیراعظم عمران خان نے ارکان کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ،150سے زائد اراکین پارلیمنٹ وزیراعظم ہاوس میں ظہرانے میں شریک تھے،

ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سےپیپلزپارٹی رہنما نوید قمر کی ملاقات ہوئی ہے،پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اسپیکر کو مشترکہ اجلاس موخر کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی،اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے،اسپیکر اسد قیصر نے خود کہا کہ وہ اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے، حکومت گزشتہ روز کی شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے،

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے پارلیمان میں اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔ گزشتہ روزمتحدہ اپوزیشن نے ایوان میں حکومت کو شکست دی اپوزیشن کا اتحاد ہی حکومت کو شکست دے سکتا ہے۔ مشترکہ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ فعال کردار ادا کرے گی۔ آج عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہے۔ آپ کو ہر اس جگہ پاکستان پیپلزپارٹی کھڑی نظر آئے گی کہ جہاں حکومت کی مخالفت ہوگی۔

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

 سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

متحدہ اپوزیشن، بلاول نے آج سب کو بلا لیا

Comments are closed.