حکومت اپوزیشن کا جائز موقف سننے کو تیار نہیں، پھر بھی اس معاملے پر ساتھ دیں گے، بلاول کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور نیشنل ایکشن پلان پرحکومت کی ضرورت پوری کریں گے۔

اسپیکر اسد قیصرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کہ اپوزیشن اورحکومت کو اتفاق رائے سے قانون سازی کرنی ہوگی۔ درخواست ہے کہ قانون سازی سے متعلق کمیٹی میں ان بلزکوبھیج دیں۔

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جب بھی کوئی قانون سازی کی وہ مشاورت اور اتفاق رائے سے کی، مگر یہ حکومت حزب اختلاف کا جائز موقف سننے کو بھی تیار نہیں ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ چیئرمین نادرا سے آج سابق فاٹا سے متعلق بات ہوئی۔ چیئرمین نادرا نے بتایا کہ سابق فاٹا میں سینٹر قائم کررہےہیں۔ ایک سینٹرمیں شناختی کارڈ،ڈومیسائل اور پٹوارخانےکی سہولت ہوگی۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ دفاعی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کی صلاحیت بہتربنانے کیلئےآسامیاں تخلیق کی گئیں۔ڈی جی پروڈکشن اورڈی جی کمرشل کی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ پی اوایف میں مشنری بہتربنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ پی اوایف آرڈیننس میں نظرثانی کی گئی ہے۔

زبیدہ جلال نے کہا کہ پی اوایف کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا کے ماتحت ایک تجارتی کمپنی بنائی گئی۔ لڑاکاطیاروں کی انسپکشن ملک کےاندرکرکے زرمبادلہ بچایاگیا۔

پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

اجلاس کے دوران فیصل مسجد تا روات اسلام آبادہائی وے سے متعلق لاگت کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔ وزارت داخلہ نے جواب میں کہا کہ زیروپوائنٹ سے کورنگ پل تک 13 کلومیٹرسڑک سگنل فری بنادیا گیا ہے۔ ایچ 8، آئی8، سوہان، کھنہ اورکورال انٹرچینج کی تعمیر پر 5ہزار150 ملین خرچ ہوچکے۔ وزارت داخلہ کے مطابق کورنگ پل اورپی ڈبلیوڈی انڈرپاس پرعملی کام اگست میں شروع ہوجائے گا۔ کورنگ پل اورپی ڈبلیوڈی انڈرپاس پر 1622 ملین لاگت آئےگی۔

Shares: