باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب جہاز بھر بھر کے لائے جا رہے تھے تو ضمیر کی آواز کہاں تھی؟
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں آمرانہ سوچ ہے،جمہوری ماحول ہی نہیں ہے ،جو حکومت عام آدمی کے حقوق کا تحفظ نہ کرسکے اس کا پھرکیا کہہ سکتے ہیں معلوم نہیں حکومت کو عوام کے سامنے آنے کی ہمت کیسے ہو رہی ہے؟امید ہے عدالت آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی ،حکومت کی ان گراؤنڈ کوئی کارکردگی نہیں ان کی تاریخ تضاد سے بھری ہوئی ہے،جب جہاز بھر بھر کے لائے جا رہے تھے تو ضمیر کی آواز کہاں تھی؟ اب جب ان کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ممبران ان سے منحرف ہورہے ہیں تو کہتے ہیں ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلی بار سپریم کورٹ آیا ہوں، سپریم کورٹ بھی ہمارا ادارہ ہے، میری نظر میں یہ حکومت ناجائز ہے ،قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس پر عدالت عظمی فیصلہ کرے گی،ہمارے وکلا نے بڑی محنت سے درخواست تیار کی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہرپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی بات نہیں کریں گے امید ہے فیصلے آئین کے مطابق ہوں گے پارلیمنٹ کوعدالتی دہلیز پر نہیںلائے، ہم سیاسی اورقانونی جدوجہد کررہے ہیں۔ اپوزیشن کی کسی جماعت نے سپریم کورٹ سے رجو ع نہیں کیا سپریم کورٹ بار نے پٹیشن دائرکی جس پر ہم پیش ہوئے ہیں،ہم عدالتی احترام میں آج پیش ہوئے حکومت عدم اعتماد سے بھاگ رہی ہے قانون معاملات عدالتوں میں ہوتے ہیں حکمران آئین توڑنے پر تلے ہوئے ہیں اسپیکر سے کہنا چاہوں گا حکمران آپ کو پھنسا ئیں گے ،اسپیکر نے 14 دن میں اجلاس نہ بلا کر پہلی غلطی کر لی
صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہنا تھا کہ جمہوری ا سپیکر کو آئین کی پاسداری کرنی چائیے ہم بطور وکیل کہتے ہیں ملکی نظام جمہوری عمل کے تحت چلایا جائے وکلاغیر جانبدارہیں، ہم قانون اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں آئین کا آرٹیکل 63 اے واضح ہے،
اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم مبصر کے طورپرکارروائی میں شریک ہوئے ،
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اٹارنی جنرل نے عدالت میں حکومتی موقف پیش کیا،21کی بجائے25 مارچ کو اجلاس بلانا آئین کی خلاف ورزی ہے،اسپیکر کو کیا مشکل تھی کہ وہ وقت پر اجلاس بلاتے ،اسپیکر نے اجلاس کی آڑ میں قانون شکنی کی اوآئی سی کانفرنس میں آنے والے ہمارے بھائی ہیں، اوآئی سی کیلئے لانگ مارچ مؤخر کردیا،امید ہے اٹارنی جنرل نے عدالت میں جوکہا اس پرقائم رہیں گے،اسپیکرنے 14 دن کی مدت کی خلاف ورزی کی جوآئین سے انحراف ہے،ہماری درخواست تھی کہ اسپیکر نےآئین شکنی کی،پٹیشن عوامی مفاد میں دائر کی گئی جس پر ان کے شکرگزار ہوں،
کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر
حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط
وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت
ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری
گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ
اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے
مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود
پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل
پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات
لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے
کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی
بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب
آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے
پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی