جلسہ کیلئے رکاوٹیں نہ ڈالنا ہی حکومت کیلئے بہتر ہو گا،خواجہ سعد رفیق کی دھمکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام رکاوٹیں ہٹانا جانتے ہیں، 13 دسمبر کے جلسہ کیلئے رکاوٹیں نہ ڈالنا ہی حکومت کیلئے بہتر ہوگا،

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے جلسہ کیلئے تیاری کرلی۔پی ٹی آئی نے سیاست میں رواداری ختم کردی۔اپنے ساتھیوں کی وفات پر تعزیت نہ کرنے والوں نے مخالفین کے ساتھ کیا تعزیت کرنی۔اس حکومت کو رخصت کرنے  کے لیے پی ڈی ایم متحد ہے

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان پر فسطائیت مسلط ہے۔ ووٹ چور حکومت کو 2 سال برداشت کرلیا۔حکومت نے مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے،جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔عوام اس فاشسٹ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔4 صوبوں کے لاکھوں لوگوں نے حکومت کے خلاف احتجاج میں شامل ہو کر ثابت کیا ہے لوگ اس ووٹ چور حکومت سے نجات چاہتے ہیں ،یہ جانتے ہوۓ کہ انہوں نے ووٹ چوری کیے جن کی مثالیں ہم خود ہے جو جیلیں بھی کاٹ چکے اور جن کو الیکشن میں چونا بھی لگا پھر بھی ہم نے سوا 2 سال برداشت کیا،

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاست میں فاصلہ ہوسکتا ہے، لیکن ذاتی فاصلہ نہیں ہونا چاہیے۔ مریم نوازشریف ملتان جلسہ کیلئے نکل چکی تھی، جس کے بعد چوہدری نثارعلی خان تعزیت کیلئے آئے تھے۔ چودھری نثار علی خان سے ذاتی تعلق رہا

پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا، جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے مسلم لیگ ن نے لاہور شہر میں جلسوں کو فیصلہ کر لیا

مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور کے تمام قومی اسمبلی کے حلقوں میں جلسے ہوں گے، اس حوالہ سے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،جلسوں کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 13 دسمبر کے جلسے تک لاہور میں ہی قیام کریں گے،

پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا

لاہور جلسے میں کتنے لوگوں کی شرکت متوقع؟ خواجہ سعد رفیق نے بتا دیا

دوسری جانب پی ڈی ایم کے 13 دسمبر کے جلسے کے لئے طے ہوا ہے کہ 12دسمبر کو ہی مینار پاکستان کا کنٹرول ن لیگ سنبھال لے گی۔ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر سخت ردعمل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے ایڈمنسٹریش خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے کنٹرول میں ہوگی۔

دوسری جانب پی ڈی ایم نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی ،مینار پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیکسالی چوک میں جلسہ کرنے پر غورکیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر روکا گیا ،راستے بند کیے تو جلسہ ٹیکسالی چوک میں کریں گے،ٹیکسالی چوک میں کارکنان ہر طرف سے باآسانی پہنچ سکیں گے،مینار پاکستان جلسے کیلئے پہلی ترجیح ہے، ٹیکسالی چوک دوسری آپشن ہے،

Shares: