جہانگیر ترین اور وزیراعظم میں ناراضگی ہے یا نہیں؟ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا بڑا دعویٰ

جہانگیر ترین اور وزیراعظم میں ناراضگی ہے یا نہیں؟ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا بڑا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما،رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ ق لیگ کا مطالبہ ہے کہ انہیں مشاورت میں زیادہ شامل کیا جائے،

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ شکوے سننے اور دور کرنے کے لیے میٹنگز ہوتی ہیں، سیاست کے بجائے ریاست پر حملے ہورہے ہیں،کسی کو موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ ملک کے خلاف بات کرے،طارق بشیر چیمہ ہر ہفتے وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہیں،پنجاب اور وفاق میں اہم وزارتوں پر ق لیگ کے لوگ ہیں،

صداقت علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا جو ن لیگ چھوڑے ان کے گھروں کا گھیراوَ کیا جائے، جہانگیر ترین کے آنے اور جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں کوئی ناراضگی نہیں ہے،اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے،

صداقت علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے،

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

سی سی پی کا شوگرملزایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپکشن،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

جہانگیر خان ترین کی اچانک وطن واپسی کیوں؟ اہم انکشافات

یاد رہے کہ چینی اسکینڈل میں نام آنے کے بعد جہانگیر ترین بیرون ملک چلے گئے تھے جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت پر بڑی تنقید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو این آر او دے دیا تا ہم وہ واپس پہنچ گئے ہیں ،جہانگیر ترین کی لندن موجودگی کے دوران نواز شریف سے ملاقات اور رابطوں کی خبریں بھی چلائی گئیں لیکن جہانگیر ترین نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے بات چیت میں اس کی تردید کی تھی

جہانگیر ترین لندن سے کچھ فاصلے پر نیوبری میں اپنے ہائیڈ ہاؤس نامی فارم ہاؤس رہائش پذیر ہیں۔ جہانگیر ترین کے ساتھ ان کے صاحب زادے علی ترین بھی اسی فارم پر موجود تھے، انہوں نے گزشتہ دنوں بیٹے کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کا بھی دورہ کیا تھا

جہانگیر ترین نے لاہور پہنچتے ہی بڑا اعلان کر کے پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچا دیا

Comments are closed.