ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے ریمانڈ میں توسیع، ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی
مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کیس رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے ضمانت کے لیے سیشن کورٹ لاہور سے رجوع کر لیا
عدالت نے درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن سمیت دیگر فریقین کو 4جون تک نوٹسز جاری کر دیئے ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نے درخواست ضمانت پر سماعت کی
قبل ازیں لاہور کی ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے ریاست مخالف بیانات دینے کے مقدمے میں ایم این اے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جون تک توسیع کر دی گئی. جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے جاوید لطیف کے کیس پر سماعت کی۔ ن لیگی رہنما جاوید لطیف کو سخت سیکورٹی میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کو جاوید لطیف کے کیس کا چالان جلد جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تو کیا کسی نے اس پر غداری کا ٹائٹل دیا؟ جاوید لطیف
جاوید لطیف بھی بیمار ہو گئے، کرونا کا خدشہ
ن لیگی رہنما کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا
جاوید لطیف کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی
جاوید لطیف کی گرفتاری،شہباز شریف نے افہام و تفہیم کا پیغام دے دیا
جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر عدالت نے کس کو کیا طلب؟
جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ
ن لیگی رہنما کی عدالت پیشی، بکتر بند گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور
ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عدالت پیشی،عدالت کا بڑا حکم
ریاست مخالف بیان، جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آ گیا
جاوید لطیف،الطاف حسین اوربی ایل اے کے بیانیہ میں فرق نہیں،وفاقی وزیر
ملک کی خاطر بات کرنا غداری ہے تو ہم سب غدار ہیں، جاوید لطیف
جاوید لطیف کی عدالت پیشی، عید کہاں گزرے گی؟ عدالت کا بڑا حکم
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے