کئی فیصلوں میں لکھ چکے یہاں بااثر افراد کے لیے کوئی قوانین نہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، وفاقی نظامت تعلیمات اور سی ڈی اے کے نمائندے پیش ہوئے،سی ڈی اے کی طرف سے وکیل افنان کریم کنڈی عدالت میں پیش ہوئے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں سی ڈی اے انوائرمنٹل قوانین کی مکمل خلاف ورزی کر رہی ہے، سی ڈی اے نے اسلام آباد میں نیشنل پارک کو بھی تباہ کردیا، نیشنل پارک سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے ،سی ڈی اے اس کا بھی خیال نہیں رکھتی، سی ڈی اے نے گورننس کا جو حال کردیا ہے وہ افسوس ناک ہے،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جن کی شہریوں کی حفاظت کی ڈیوٹی ہے وہ تمام قانون شکن بنے ہوئے ہیں،چیف جسٹس نے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ادارے کے ہوتے ہوئے سب کچھ ہورہا ہے، کیا آپ سو رہے ہیں؟ آپ نسل کے ساتھ کھیل رہے ہیں، بتا دیں آپ کے قانون کے مطابق آپ کی کچھ ذمہ داریاں ہیں، قانون کے مطابق قانون شکنی کے لیے سزائیں موجود ہیں،
ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت
فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری
وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ
آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک
آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل
ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات
علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس
علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس
پروٹیکشن ایجنسی حکام نے کہا کہ ہم انوائرمنٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو نوٹس جاری کرتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے پاس از خود اختیارات بھی ہیں،چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی کرنا ہے تو گڈ گورننس کے لیے جو قوانین ہیں ان کو ختم ہی کر دیں، کئی فیصلوں میں لکھ چکے ہیں یہاں بااثر افراد کے لیے کوئی قوانین نہیں،
تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا