چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر رانا مقبول نے نقطہ اعتراض عائد کر دیا اور کہا کہ لندن میں ایک خاتون وزیر کو ہراساں کیا گیا،یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ لندن واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں،وزیر قانون معاملے کو دیکھیں،

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر بل کے بعد میرے خلاف پروپیگنڈا جاری ہے،کل بھی مجھے گالیاں دی گئیں تمام علما متفق ہیں کہ ٹرانس جینڈر بل خلاف اسلام ہے ،ٹرانس جینڈربل میں میری ترامیم پر غور کیا جائے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ٹرانس جینڈربل کو سیاسی نہ بنایا جائے،ٹرانس جینڈربل بحث کے لئے کمیٹی کو بھیجا جائے گا، ایوان میں موجود وکلاء ممبرز اگر وکلاء اپنی رائے دینا چاہیں تو کمیٹی میں شامل ہوجائیں

خواجہ سراؤں کے تحفظ کے حوالے سے ترمیمی بل 2022 ایوان میں پیش کر دیا گیا، بل پی ٹی آئی سینیٹر فوزیہ ارشد نے پیش کیا چئیرمین سینیٹ نے مذکورہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ٹرانس جینڈر اور جنس تبدیل کروانا دو علیحدہ معاملات ہیں میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں جب یہ بل پاس ہوا تو میں ایوان میں تھا ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں تمام باتیں شریعت میں رہ کر کرنی چاہئیں اس کی تین شقوں پر بحث جاری ہے حکومت کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جو اسلام کے منافی ہو بل کا مقصد خواجہ سراؤں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے سب سے استدعا ہے اس بل پر سیاست نہ کریں بلکہ رہنمائی کریں

چئیرمین سینیٹ نے رواں سیشن کیلئے پینل آف پریذائیڈنگ افسرز کا اعلان کر دیا سینیٹر علی ظفر، سینیٹر ثمینہ ممتاز اور سینیٹر بہرہ مند تنگی شامل ہیں

ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

 پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

Shares: