کم آمدن والے افراد کو صرف 2 فیصد سروس چارجز پر قرضے دیئے جائیں گے،وزیراعظم

کم آمدن والے افراد کو صرف 2 فیصد سروس چارجز پر قرضے دیئے جائیں گے،وزیراعظم

‏وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، کنسٹرکشن و ڈیویلپمنٹ کا اجلاس‏ ہوا

سروئیر جنرل آف پاکستان نے اجلاس کو جاری کیڈسٹرل میپنگ سے تفصیلی بریفنگ‏ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری اراضی کی 88 فیصد میپنگ مکمل کر لی گئی ہے،کیڈسٹرل میپنگ سے‏مکمل میپنگ سے ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی پر تجاوزات کی نشاندہی ہوئی ،تجاوزات کی مالیت کھربوں روپے بنتی ہے، سب سے زیادہ تجاوزات جنگلات کی اراضی پر بنائی گئی ہیں
واپڈا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، سول ایویشن اور ریلوے کی زمینوں پر تجاوزات ہیں پرائیوٹ اراضی کی ڈیجیٹائز یشن کا عمل صوبائی حکومتوں کی مدد سے مکمل کیا جائے گا،سرکاری اراضی ڈیجیٹل ریکارڈ کا حصہ بن جائے گی،وزیر اعظم نے سروے آف پاکستان کی کیڈسٹرل میپنگ پر ستائش اور اطمینان کا اظہار‏کیا ،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کیکہ صوبے کیڈیسٹرل میپنگ کے ڈیٹا کی سروے 2ماہ میں مکمل کریں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کو ختم کر کے واگزار اراضی پر جنگلات اگانے کا منصوبہ بنایا جائے،صوبائی حکومتیں تجاوزات کے لیے قانون سازی کے عمل کو جلد مکمل کریں، سرکاری اراضی پر تجاوزات کو خالی کرایا جائے،

قبل ازیں وزیراعظم عمرا ن خان نے اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا دورہ کیا ،وزیر اعظم عمران خان کو منصوبے پر جاری ترقیاتی کام پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کم آمدن والوں کی مدد کبھی کسی نے نہیں کی،ہم نے 2 سال لگائے اور بینکوں کوقرض دینے پر آمادہ کیا ،متوسط اور غریب طبقہ گھر نہیں بنا سکتے تھے ،اب متوسط اور غریب طبقہ کے لوگ گھر بناسکیں گے ،بینکوں نے پہلی بار گھر بنانے کے لیے قرض دینا شروع کیا ہے،کم آمدنی والوں کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تعمیراتی شعبے کو 90 فیصد ٹیکس کی چھوٹ دی ،پہلے ایک لاکھ گھروں کے لیے حکومت 3 لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،فراش ٹاؤن میں 4 ہزار 400 اپار ٹمنٹس تعمیر ہو رہے ہیں،400 اپارٹمنٹس کچی آبادی والوں کے لیے مختص کیے گئے ایک لاکھ گھر زیرتعمیر ہیں ،کوشش ہے جتنا کرایہ ہو اتنی ہی قسط بنے،کم آمدن والے افراد کو صرف 2 فیصد سروس چارجز پر قرضے دیئے جائیں گے، حکومت نے آسان گھر بنانے کے لیئے 35 ارب روپے کی سبسڈی رکھی،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کا سنگ بنیاد رواں سال اپریل میں رکھا تھا سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ سستے قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں، بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہورہی ہیں۔

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پارٹنر پر فائرنگ، مقدمہ درج

Comments are closed.