کوئٹہ: کپڑے کی مارکیٹوں میں آتشزدگی ،300 دکانیں جل گئیں

کوئٹہ: پشتون آباد کے علاقے تارو چوک پر 2 مارکیٹوں میں آگ لگ گئی-

باغی ٹی وی : آتشزدگی سے کپڑا گلی اورحاجی شنکی مارکیٹ میں 300 دکانیں جل گئیں تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹارگٹ کرکے مارکیٹوں میں آگ لگائی گئی آگ کے باعث دکانوں میں موجود کروڑوں کا مال جل گیا-

مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آتشزدگی،55 کچے مکانات جل گئے

ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچیں فائر بریگیڈ کی5 گاڑیوں نے3گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا-

دوسری جانب لیاقت پور میں اسپیئر پارٹس کی دکان میں آگ لگ گئی،ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کا خدشہ آگ نے قریبی دکانوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں-

گزشتہ روز مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آگ لگنے سے 55 کچے مکانات جل گئے تھے آگ نے مویشیوں ،اناج اور دیگرسامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے کر نقصان پہنچایا متاثرین آگ بجھانے کے لیے مدد کو پکارتے رہےضلع میں فائر بریگیڈ کی 6 میں سے 3 گاڑیاں خراب تھیں-

ضلع مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے نیو سعید آباد کے 2 گاؤں کے 39گھروں اور 50 مویشیوں آگ میں جھلس گئے اس کے علاوہ بھٹ شاہ، ہالہ ،خیبر میں بھی کھانا بناتے ہوئے گھروں میں آگ لگی رینجرز کے جوان علاقہ مکینوں کے ہمراہ آگ پر قابوپانے کی کوشش کرتے رہے۔

ٹریفک حادثہ: ایوان صدر میں تعینات اے ٹی ایس فورس کا ایک جوان جاںبحق دوسرا زخمی

Leave a reply