کپتان کے بڑے کھلاڑی کا یوٹرن،کپتان سمیت سب دیکھتے رہ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے لئے جہانگیر ترین گروپ نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے

ترین گروپ سے اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ترین گروپ نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ابھی تک تاخیر کا شکارہے، اجلاس گیارہ بجے ہونا تھا تا ہم ابھی تک شروع نہیں ہو سکا،اجلاس سے قبل جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے وزارت اعلیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا۔

حمزہ شہباز کی ترین گروپ کے 16 اراکین سے ملاقات ہوئی،فیصل جبوانہ، امیر محمد خان اور اجمل چیمہ ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے اکبرنوانی، مہر اسلم بھروانہ اور سلمان نعیم بھی ملاقات میں شریک تھے زوار وڑائچ، نعمان لنگڑیال، چودھری امین، قاسم لنگا اور طاہر رندھاوا بھی ملاقات میں شریک تھے عبدالحئی دستی، رفاقت گیلانی اور غلام رسول سنگھا بھی ملاقات کا حصہ تھے بلال وڑائچ اور نذیر خان بلوچ بھی حمزہ شہباز کے ساتھ ملاقات میں شریک تھے جہانگیر ترین نے پنجاب اسمبلی میں 16 اراکین شو کر دئیے، نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ مزید اراکین بھی ہیں،ان کے بارے میں حمزہ شہباز کو بتا دیا پنجاب میں ایک نااہل وزیراعلی بنایا گیا تھا حمزہ شہباز عوام کی خدمت کریں گے ہم نے ڈیڑھ سال قبل ہی حکومت کو خیر باد کہہ دیا تھا ترین کے فیصلے پر تمام دوستوں نے لبیک کہا ہمارا فیصلہ صوبے اور عوام کیلئے بہترین ثابت ہو گا،

جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی تھے، عمران خان کی حکومت بنانے میں جہانگیر ترین بنانے میں اہم کردار تھا اور اب وفاق سمیت پنجاب میں بھی حکومت گرانے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا تھا، جہانگیر ترین کے خلاف انکی اپنی حکومت نے ہی کیسز بنائے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، جہانگیر ترین نے عدالتوں سے ضمانتیں کروائیں اور پھر لندن چلے گئے، جہانگیر ترین کو منانے کی کسی قسم کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، وزیراعظم اور جہانگیر ترین کا ایک طویل عرصے تک رابطہ ہی نہیں رہا، جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے مابین گفتگو کے بعد جہانگیر ترین نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا،اب اراکین نے بھی باقاعدہ حمزہ شہباز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کر دیا ہے

پتہ نہیں پرسوں سیاست میں رہوں گا یا نہیں ؟ شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ، سیکورٹی بڑھا دی گئی

این آر نہیں دونگا ..بلکہ لوں گا، عمران خان نے "این آر او”مانگ لیا

اپوزیشن اتحاد کا ایک اور وار، اسمبلی میں 172 اراکین موجود،درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا

نکل جاؤ، منحرف اراکین کو کہاں سے نکال دیا گیا؟

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی "پارٹی” مولانا نے سب کو بلا لیا

شہباز شریف، حمزہ کی گرفتاری کا فیصلہ ہو گیا

عمران خان کیا اگلے وزیراعظم کے حلف تک وزیراعظم رہ سکیں گے؟

عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم کا سیاسی انتقال ہوجائے گا،اہم شخصیت کا دعویٰ

Shares: