کراچی حملہ میں ہلاک ہونیوالے دہشتگرد مسنگ پرسنز تھے جنکی بازیابی کیلیے ماما قدیر اور انکے مامے دن رات گلے پھاڑتے تھے، صابر شاکر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کو سیکورٹی اداروں نے بروقت ناکام بنا دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن صابر شاکر کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچینج کراچی پرحملہ کرنے اور ہلاک ہونیوالے دہشتگرد مسنگ پرسنزتھے جنکی بازیابی کیلیے ماما قدیر اور انکے مامےدن رات گلے پھاڑتے تھے
سٹاک ایکسچینج کراچی پرحملہ کرنے اور ہلاک ہونیوالےدہشتگردmissing persons تھےجنکی بازیابی کیلیےماما قدیر اور انکےمامےدن رات گلےپھاڑتےتھےجب سےان مِسنگ پرسنزکی حقیقت سامنے آئی ہے سانپ سونگ گیاہے۔حالانکہ بازیابی پر خوش ہونا چاہیےتھا۔
— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) June 29, 2020
صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ جب سےان مِسنگ پرسنزکی حقیقت سامنے آئی ہے سانپ سونگھ گیا ہے۔حالانکہ بازیابی پر خوش ہونا چاہیے تھا۔
ایک صارف نے صابر شاکر کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اور آپ کے میڈیا کے دوست حامد میر اینڈ کو،، کوہم پہلے بھی غدار کہتے تھے اور اب بھی کہتے ہیں پاکستان کا عدالتی اور حکومتی نظام اگر اچھا ہوتا تو آج تک ان پر غداری کے مقدمات بنا کر پھانسی دی جا چکی ہوتی،،
اور آپ کے میڈیا کے دوست حامد میر اینڈ کو،، کوہم پہلے بھی غدار کہتے تھے اور اب بھی کہتے ہیں پاکستان کا عدالتی اور حکومتی نظام اگر اچھا ہوتا تو آج تک ان پر غداری کے مقدمات بنا کر پھانسی دی جا چکی ہوتی،، @HamidMirPAK
— Sh@m (@ShamDefender) June 29, 2020
کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم
شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام
آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ
قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف
پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان
کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان
کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا
کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا
دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام
بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری
دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ
بھارت اپنے رویے سے پاکستان میں دہشتگردی کرانے کی حقیقت نہیں بدل سکتا ،ترجمان دفتر خارجہ
واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
4 دہشتگردوں نے سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے،دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔
کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں