کراچی میں ٹریفک کی عدم بحالی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

0
44

کراچی سمیت ملک کے بعض شہروں میں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ اورنگی ٹاؤن، حب ریور روڈ، اسٹار گیٹ، بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی ڈھائی نمبر میں بھی سڑکیں بند ہیں، کورنگی ڈھائی سے تین نمبر جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بلاک راستوں کے مقامات سے متبادل راستے فراہم کیے جارہے ہیں اور شہر کے بیشتر مقامات پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے جب کہ شارع فیصل اسٹارگیٹ پر دونوں ٹریک پر ٹریفک بحال ہے، ملیر سے ائیرپورٹ آنے اور جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔ٹریفک پولیس کا بتانا ہےکہ حسن اسکوائرپل کےنیچے سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی اوریونیورسٹی روڈ پر بھی ٹریفک بحال ہے جب کہ ٹاورچوک پر بھی سڑک کھول دی گئ ہے۔

Leave a reply