پی پی کے استعفوں کے بعد مولانا فضل الرحمان سے اہم شخصیت کی ملاقات

0
48

پی پی کے استعفوں کے بعد مولانا فضل الرحمان سے اہم شخصیت کی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پریس کانفرنسز سے متعلق امور پرغور کیا گیا،دونوں رہنماؤن کا کہنا تھا کہ نوٹس کو پھاڑنا کوئی ذمہ دار عمل نہیں ہے، ملاقات میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی،مولانا فضل الرحمان نے شاہد خاقان عباسی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اشتعال انگیزی سے گریز کرنا ہوگا،ہمیں نرم لہجے میں جواب دینا ہوگا،ہمیں معاملے کو ذمہ دارانہ انداز میں حل کرنا ہوگا،

دوسری جانب پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم عہدوں سے استعفوں کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے استعفے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچا دیئے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تحریری منظوری دی استعفے نیئر بخاری نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچائے، شیری رحمان، پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ کے استعفے بھجوائے گئے

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے اور ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کیا ہے، اب سینیٹ میں ن لیگ نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر الگ درخواست جمع کروا دی ہے

Leave a reply