کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟ حکومتی بے حسی بھی سامنے آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہے، اور فضائی آپریشن معطل ہے، جس کی وجہ سے بیرون ممالک میں بڑی تعداد میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے.
کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کا کہنا ہے کہ ہم میڈیکل یونیورسٹیوں کے طلبہ ہیں ہمیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف پریشانیوں کا سامنا ہے، ہمیں بینک جانے کی اجازت نہیں جس کہ وجہ سے ہمارے پاس پیسے ختم ہو گئے، ہمارے پاس خوراک کی قلت ہے ہمیں باہر نہیں جانے دیا جا رہا جس کی وجہ سے ہم مزید کھانے پینے کی اشیا نہیں لا سکتے.
بشکیک کرغیزستان میں پھنسے پاکستانی طلباء کی حکومت پاکستان سے وطن واپسی کی اپیل #CoronaInPakistan #COVID @sayedzbukhari Video 2 pic.twitter.com/7om3we6zmR
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 11, 2020
طلبا کا کہنا تھا کہ اگر ہم باہر جاتے ہیں تو یہاں کی پولیس ہمیں گرفتار کر لیتی ہے اور جرمانہ بھی کرتی ہے، ساتھ دھمکی دی جاتی ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تو اس ملک میں آپ کا داخلہ بند کر دیں گے،
بشکیک کرغیزستان میں پھنسے پاکستانی طلباء کی حکومت پاکستان سے وطن واپسی کی اپیل #CoronaInPakistan #COVID @sayedzbukhari pic.twitter.com/I7uhGoROz7
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 11, 2020
طلبا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کی طرف سے بھی کوئی مدد نہیں کی گئی، یہاں مقامی لوگوں کو باہر نکلنے، سامان لینے کی اجازت ہے لیکن غیر ملکیوں کے لئے پابندی ہے جس کی وجہ سے ہم باہر نہیں جا سکتے اور اس ضمن میں پاکستانی سفیر نے بھی ابھی تک طلبا کی کوئی مدد نہیں کی، یہاں ہاسٹل کی انتظامیہ بھی باہر جانے کی اجازت نہیں دیتی.
تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ
پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا
کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا
طلبا نے اپیل کی ہے کہ انہیں واپس لایا جائے ، ان کی مدد کی جائے،اور پاکستانی حکومت ان کی مشکلات حل کرنے کے لئے کردار ادا کرے.
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوشاں