مزید دیکھیں

مقبول

خیرپور: رانا ثناء اللہ کا ببرلو دھرنا قائدین سے رابطہ، مذاکرات کی پیشکش

میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق لغاری)خیرپور...

گوجرانوالہ: گرلز کالج سوہدرہ میں ایڈمیشن کمپین، مفت کورسز کے اجراء کا اعلان

گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی)گورنمنٹ ایسوسی...

وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافے کا خیرمقدم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے جولائی...

کرونا وائرس،رحمان ملک نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

کرونا وائرس،رحمان ملک نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک چائینہ میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے معاملے میں حکومت پر برس پڑھے ، رحمان ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کا چائینہ میں پاکستانی طلبہ کو پاکستان واپس نہ لانے کا فیصلہ افسوس ناک و ناقابل قبول ہے، کوئی ملک کسی بھی قانون کے تحت اپنے باشندوں کو اپنے ملک واپس آنے سے نہیں روک سکتا، دوسرے ممالک اب تک اپنے باشندوں کو چائینہ سے منتقل کر چکے ہیں،

سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ حکومت پاکستانی طلبہ کا چائینہ میں بے بسی اور انکے والدین کی پریشانی کو سمجھ لے، اگر حکومت محسوس کر رہی ہے کہ طلبہ کے آنے سے کرونا وائرس پھیلے گا تو ضروری طبی انتظامات کر لیں، ائیرپورٹس پر ائسولیشن سنٹرز بنائے جہاں واپس آنے والے طلبہ و دیگر مسافروں کا مکمل طبی معائینہ ہو، حکومت خصوصی طیارے بھیج کر پاکستانی طلبہ کو فوری طور پر چائینہ سے واپس لے آئے، جو طلبہ پاک چائینہ کے بارڈر کے قریب ہیں انکو خنجراب کے راستے پاکستان منتقل کیے جائیں.

رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کو کرونا وائرس کیلئے سکریننگ ٹیسٹ کے بعد انکے والدین کے حوالے کیا جائے، سکریننگ کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق کی صورت میں مکمل طبی سہولیات مہیا کی جائیں، پاکستانی طلبہ کو ادویات، کھانے پینے کی اشیا و محفوظ مقامات کی فراہمی کیلئے چینی حکومت سے رابطہ کیا جائے،

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے،

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں 6ہزار 52افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،کرونا وائرس کے 99 فیصد مریض چین میں ہیں،چین کے علاوہ14ممالک میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،چین کےعلاوہ دیگر ممالک میں کروناوائر س سے اموات نہیں ہوئیں

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan