مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں پاکستان لے جا سکتا ہے یا نہیں؟ اہم خبر

0
29

مسئلہ کشمیر پاکستان عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جا سکتا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے لئے وزارت قانون سے رائے مانگی تھی جس پر آج وزارت قانون نے وزیراعظم عمران خان کو رائے دی جس میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیرعالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جا سکتا،

ایک اور جمعہ کشمیر کے نام، وزیراعظم مظفر آباد جلسہ سے کریں گے خطاب

وزارت قانون نے مشورہ دیا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ،سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے،مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل،جنرل اسمبلی عالمی عدالت بھیج سکتی ہیں، معاملہ عالمی عدالت لے جانے سے متعلق پاک بھارت معاہدہ نہیں.

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو 40 روز مکمل ہوگئے، بھارتی فوج نے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، مارکیٹ، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیریوں کی زندگی مشکل ترین ہوتی جا رہی ہے، گھروں میں قید کشمیریوں تک خوراک، دودھ اور ادویات ختم ہوگئیں۔

وزیراعظم کا مظفر آباد جلسہ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،آفریدی کے بعد گلوکاروں نے بھی شرکت کا کیا اعلان

سورہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کے مطابق لاک ڈاؤن اور ادویات کی کمی کی وجہ سے روزانہ 6 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ دہلی میں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں وادی جانے کی اجازت دی جائے، بھارتی فوج ہزاروں لوگوں کو گرفتار کرچکی ہے۔

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

آئیں سب چلیں مظفر آباد، بن کر کشمیریوں کی آواز، مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بڑا جلسہ ہو گا، وزیراعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ ایک پھر دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے جلسہ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،. جلسہ کا آغاز نما زجمعہ کے بعد ہو گا، وزیراعظم عمران خان تین بجے جلسہ سے خطاب کریں گے، وفاقی وزراء اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے.

Leave a reply