کرنل کی بیوی کی آڑ میں پاک فوج مخالف مہم کی سازش بے نقاب

0
82

کرنل کی بیوی کی آڑ میں پاک فوج مخالف مہم کی سازش بے نقاب
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مبینہ طورپر کرنل کی بیو ی والا معاملہ پاکستان اور اس کے اداروں کے ‌خلاف بہت بڑی سازش ہے ، حقیقت حال یہ ہے کہ اس وقت جب کہ لائن آف کنٹرول بہت گرم ہے. بھارت کا میڈیا بار بار یہ بات باور کرا رہا ہے کہ گلگت بلتستان ہمارا یعنی بھارت کا علاقہ ہے اور ہم نے اس پر قبضہ کرنا اور واپس لینا ہے . اس سلسلے میں بھارتی افواج کی ریشہ دوانیاں‌جاری ہیں.

بھارت کو اس گھناؤنے ہتھکنڈے میں صہییونی طاقتوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے . جن میں اسرائیل نمایاں‌ ہے . دشمن عید کے دن بھی ملک کے اندر شر اور دہشت گردی پھیلانے کا پروگرام بنا رہا ہے . لیکن ہماری سیکیورٹی فورسز ان کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے .
اب دشمن نے اپنے لیے سب سے بڑی رکاوٹ اور ان کے عزائم اور گھناؤنے ارادوں کے سامنے بند باندھنے والی افواج پاکستان کو نشانہ بنایا ہے .
دشمن کے گماشتے اب شوشل میڈیا فیس بک اور ٹویٹر پر ایسے ٹرینڈ بنا رہے ہیں جن سے ہماری فوج کو میلائن کیا جائے اور عوام کے اندر ان کی محبت کو کم کر کے نفرت پیدا کی جائے .

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

رپورٹ میں یہ بھی پتہ چلاہے کہ را اور دشمن ایجنسیوں کے ٹویٹر ہینڈلز فوج کو بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں. جبکہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ یہ عورت نہ تو کرنل کی بیوی ہے اور نہ ہی اس کا کوئی سیکیورٹی فورسز سے تعلق ہ یہ عورت ایک بد تمیز عورت ہے جس کی تربیت میں بھی شدید کمی ہے . اس عورت کو اس خاص‌مشن کے لیے استعمل کیا گیا .

یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصدفوج کی حمایت اور محبت لوگوں کے دلوں‌میں ختم کرنا ہے . کیونکہ جنگیں عوام کی سپورٹ سے جیتی جاتی ہیں جب عوام اور سیکیورٹی فرسز ایک پیچ پر ہوں تب ان کو شکست نہیں دی جاسکتی .جنگ جیتنے میں ہر کسی کا کردار مختلف ہوتا ہے . جتنا دشمن کے سامنے لڑنا اہم ہے اتنا ہی ان کے پیچھے رہ کر اپنی افواج اورعساکر کی حوصلہ افزائی اور سپورٹ کر نا اہم ہوتا ہے .

فوج اور عوام کے درمیان دیوار حائل کرنے کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جن میں ٹویٹر . فیس بک شامل ہے کو استعمال کیا جارہاہے . قوم کو اس نازک صورت حال میں دشمن کی چالوں کو سمجنا چاہیے کہ وہ دشمن کی آلہ کار نہ بنے اور ایسے ٹرینڈز کا حصہ نہ بنے باغی ٹی وی اپنے پیلیٹ‌فارم سے اپنے قارئین کو ہر بار دشمن کی سیاہ کاریوں اور ریشہ دیوانیوں سے آغاہ کرتا آیا ہے اب بھی اپنے پیارے پاکستانی ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ خدارا دشمن کے عزائم اور سازشوں کو سمجھیں اور دانستہ اور غیر دانستہ طور پر اس کا حصہ نہ بیں. اللہ ہمارے پیارے وطن کو دشمن کی ہرطرح کی شر اور سازشوں سے محفوظ‌رکھے..

Leave a reply