خلیل الرحمان قمرتشدد کیس،آمنہ کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ مل گیا

0
144
amna arooj

ضلع کچہری لاہور،خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کا مقدمے ، ملزمہ آمنہ عروج کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کر دیا

خلیل الرحمان قمر کے مقدمے میں نیا موڑ ،پولیس نے مقدمے میں اغوا برائے تاوان کی دفعہ شامل کرلی۔ پولیس نے رپورٹ پراسکیوشن میں پیش کردی ،پولیس اب ملزمہ آمنہ عروج کو دہشت گردی عدالت میں پیش کرے گی ۔ پولیس ضلع کچہری سے ملزمہ لیکر دہشت گردی عدالت روانہ ہو گئی.

خلیل الرحمان کے پاس میری ویڈیوز تھیں ، وہ کہتے تھے کہ تعلقات قائم کرو ، اداکاری میں ترقی کراونگا،آمنہ کا عدالت میں بیان
خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کا مقدمہ،پولیس نے ملزمہ آمنہ عروج کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا،عدالت نے ملزمہ آمنہ سے استفسار کیا کہ آپ نے اغوا کیا تھا؟آمنہ نے عدالت میں کہا کہ میں ماڈلنگ کرتی ہوں میں نے خلیل الرحمان قمر کو بلایا تھا.خلیل الرحمان قمر مجھے بلیک میل کر رہے تھے۔خلیل الرحمان کے پاس میری ویڈیوز تھیں ۔ وہ کہتے تھے کہ تعلقات قائم کرو آپ کو ماڈلنگ اور اداکاری میں ترقی کراونگا،عدالت نے استفسار کیا کہ پھر تاوان بھی مانگا؟آمنہ نے عدالت نے میں کہا کہ خلیل الرحمان قمر کے اے ٹی ایم کے ذریعے دو لاکھ 87 ہزار روپے نکالے تھے۔عدالت نے استفسار کیا کہ جو رقم بینک سے نکالی گئی وہ کس کے پاس ہے؟ملزمہ آمنہ نے کہا کہ رقم حسن شاہ نے رقم نکالی اور اسی کے پاس ہے. عدالت نے آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا

بعد ازاں خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس،عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی.

واضح رہے کہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےخلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا تھا،ملزمان میں آمنہ عروج،ممنون حیدر،ذیشان قیوم، جاوید اقبال، تنویر احمد، فلک شیر، قیصرعباس،رشید احمد، میاں خان، بابر علی،شمائل بی بی اور مریم شہزادی شامل ہیں،خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو بھی گرفتارکرلیا گیا جس سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جارہی ہے، ڈرامہ نگار کی درخواست پر اغواء اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ سندر لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان خلیل الرحمٰن قمر کو اغواء کرکے 1کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے،تاوان کی رقم نہ دینے پر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

Leave a reply