اپوزیشن کشمیر پر متحد ہونا چاہتی ہے، خان زخموں پر نمک مت چھڑکنا،شہباز شریف

0
72

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکی کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کی مدد کے لئے آگے آئیں

کشمیر کا فیصلہ کون کرے گا؟ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بول پڑے

بھارت نے اقوام متحدہ اورشملہ معاہدےکی خلاف ورزی کی،سراج الحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ مودی کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف بغاوت ہے، پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر پر ہماری ایک آواز جانی چاہئے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مودی کےاقدام کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کہہ رہی ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

بھارتی اقدامات، آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کےدوست ممالک سےاُمیدہےوہ مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑےہونگے، اُمی د ہے چین،سعودیہ،ترکی سمیت دوست ممالک بھرپورساتھ دیں گے،برطانیہ کوبھی کشمیرمعاملےپرپاکستان کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے ،شہبازشریف نے سعودی عرب کے شاہ سلمان کا نام لے کر کہا کہ انہیں پاکستان کی اس موقع پر مدد کرنی چاہئے. کشمیر کے لئے ہم سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، کسی کے ٹریپ میں نہیں آنا چاہئے، ہمیں تقسیم نہیں کرنا بلکہ آپس میں جڑنا ہے، کل اسلام آباد جاؤں گا او ر اپوزیشن سے مشاورت کروں گا، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے کہتا ہوں‌ کہ سول حکومت و عسکری قیادت کو ایک پیج پر ہونا چاہئے،. اپوزیشن اگر کشمیر کے لئے متحد ہونا چاہتی ہے تو عمران خان زخموں پر نمک مت چھڑکیں اس سے مزید حالات خراب ہوں گے.

 

بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا پر واضح ہو چکی، علی امین گنڈا پور

مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان

 

واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا

قبل ازیں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.

Leave a reply