باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ میں کمسن بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کے واقعہ کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے نوٹس لیا ہے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چارسدہ میں کمسن بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے پی اور دیگر حکام کو ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے.وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا واقعے میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائیگا، واقعہ انتہائی دلخراش اور انسانیت سوز ہے، ملوث افراد کسی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے، متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ضلع چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔چارسدہ سے ذرائع کے مطابق ملک میں ایک اور زینب درندگی کا نشانہ بن گئی، چارسدہ کی ڈھائی سال کی بچی کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔میڈیکل رپورٹ میں زینب سے زیادتی کی تصدیق کردی گئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی سے اٹھارہ گھنٹے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچی کا پیٹ اور سینہ چیرا گیا، معصوم بچی گزشتہ روز چارسدہ سے اغوا ہوگئی تھی، کمسن بچی کی لاش پشاور میں کھیتوں سے برآمد ہوئی، قتل کی وجہ جاننے کے لیے بچی کا چار مرتبہ پوسٹ مارٹم کیا گیا۔یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں‌ نوشہرہ میں سات سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

پولیس کے مطابق بچی کی لاش کھیت کے قریب ٹینک سے ملی۔ علاقہ مکینوں بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں دو ملزمان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھائیں گے۔

چارسدہ میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعہ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرینڈ چلایا گیا جو ٹاپ پر آگیا، صارفین نے زینب کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرمان کی پھانسی کا مطالبہ کیا ہے

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

خاتون سے زیادتی کے بعد پولیس کو ہوش آ گیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس تعینات

زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، دو مشتبہہ ملزمان گرفتار

سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

سائیں بزدار کی نااہلی،موٹروے زیادتی کیس،3 روز گئے، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر

موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے

موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟

موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

ایک صارف کا کہنا تھا کہ چارسدہ صرف 28 ماہ کی زینب کو دردناک طریقے سے زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔پچھلے کیسز کی طرح اس پر بھی ہم چار دن انصاف انصاف کریں گے اس کے بعد حکمرانوں کی بیان بازیاں اور ہوگا کچھ بھی نہیں بس اب آسمانی عذاب کے منتظر رہیے۔

https://twitter.com/mkiaulakh/status/1314101419180515329

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آج ایک اور ڈھائی سالہ ذینب چارسدہ میں زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔ شرم کا مقام ہے ریاست مدینہ کے حکمرانوں کے لیئے۔ موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد بھی نہیں پکڑا گیا اب تک۔ آخر کب جاگو گے؟؟؟

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جب تک اللّہ کا حکم نہیں مانو گے، چوراہوں پر ان ظالموں اور حرامزادوں کو پھانسی نہیں دو گے، تب تک ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آج ٢٠٠٨ کے زلزلے کو بائیس سال ہو گے مگر اس خوفناک زلزلے سے ہم نے کیا سبق سیکھا….کچھ بھی نہیں!!!

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کیا زینب کو انصاف کے حکومت میں انصاف مل سکے گا ؟؟

 

Shares: