کسی میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس میں مداخلت کر کے بتائیں،شیخ رشید

کسی میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس میں مداخلت کر کے بتائیں،شیخ رشید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست گرم ہے ساری سیاست ٹی وی پر ہو رہی ہے،

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے 8 مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک دی تھی،سیاست گرم ہے،ساری سیاست ٹی وی پر ہو رہی ہے ،او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے 5 سے 6 سو لوگ آرہے ہیں، بلاول کے ابھی دودھ کے دانت نہیں ٹوٹے کیسی باتیں کررہا ہے،یہ کہہ رہیں ہیں دھرنا دیں گے شکل دیکھو ،سندھ ہاوس میں جو کچھ ہوا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں حالات کے پیش نظر اسپیکر تحریک عدم اعتماد کو آگے لے جاسکتا ہے،کسی میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس میں مداخلت کر کے بتائیں،جو روکے گا اس کی چیخیں نکلیں گی،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ غریب کو انہوں نے دینا ہے اور نہ اپنے گھر سے کھانا ہے، جو ایم این ایز ہم سے خفا ہیں، وہ مال ان کا کھائیں، کام عمران خان کا کریں، 27 تاریخ کو جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو دونوں جماعتوں سے درخواست لینے کا کہا ہے،دونوں پارٹیوں کے لیے الگ راستوں کا کہا ہے ،اگر کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا تو لیڈروں کو نہیں چھوڑوں گا،سرے محل اور سوئس اکاؤنٹ سمیت چوری کے پیسے سے بندے خرید رہے ہیں جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، اتحادی آصف زرداری کے کہنے میں نہیں آئیں گے، گراونڈ کی سیاست27تاریخ سے شروع ہوگی،جو اصلی اور نسلی ہے وہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے 4 مہینے پہلے کہا تھا یہ 23 مارچ کو نہیں آئیں گے، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،ذمہ داروں کے ایک فون آنے پر آپ لیٹ گئے،

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں، منحرف ارکان کو7دن کے اند رپوزیشن واضح کرنے کا کہا گیا ہے ایک ہفتے بعد ان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کیے جارہے ہیں،

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کرپٹ مافیا ایک ایماندار وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لےکر آیا،اس لیڈر نے اللہ کے بعد اپنی قوم پر اعتماد کیا،قوم کو عمران خان نے کبھی مایوس نہیں کیا 27مارچ تاریخی دن،قوم حق کے ساتھ کھڑی ہوگی

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ

اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ

سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے

پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

Comments are closed.