ن لیگی اراکین اسمبلی کے استعفے آنا شروع، کتنے استعفے جمع ہو گئے؟

0
55

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کےارکان اسمبلی نے استعفے قیادت کو بھجوانے شروع کردیے ہیں

لاہورسے ایم این اے افضل کھوکھر،ایم پی اے سیف کھوکھرنے قیادت کواستعفے بھیج دیے ہیں، ن لیگی صوبائی رکن اسمبلی افتخار حسین چھچھر نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے ۔سرگودھا سے ایم پی اے رانا منور غوث پہلے ہی استعفیٰ جمع کرا چکے ،قومی اسمبلی کے رکن چوہدری حامد حمید نے پارٹی قیادت کے پاس اپنا استعفیٰ جمع کرادیا۔

ن لیگ کے ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو استعفی ٰبھجوایا،استعفے کے متن میں کہا کہ حالات اور قوم کی بہتری کیلئے سلیکٹڈ حکومت سے نجات ضروری ہے، حکومت ملک و قوم پر بوجھ بن چکی ہے اس کو گھر چلے جانا چاہیے، صوبائی اسمبلی سیٹ حلقہ پی پی 165سے مستعفی ہوتاہوں، مجھے قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور پارٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں،پارٹی قیادت کے فیصلوں کامکمل پابند ہوں

اوکاڑہ کے حلقے پی پی 184 سے منتخب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے رکن چودھری افتخار حسین چھچھر نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ایم پی اے چودھری افتخار حسین چھچھر نے اپنا تحریری استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو جمع کروا دیا ہے، مستعفی ہونے والے رکن اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی نااہلی اور انتقامی کارروائیوں کے ذریعے عوام کا جینا محال کردیا ہے، غریب لوگ غریب تر ہوگئے ہیں۔چودھری افتخار حسین چھچھر نے یہ بھی کہا کہ بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور عوام کے کھانے کیلئے 2وقت کی روٹی سے محروم ہے، عمران حکومت اور ان کے نااہل وزرا نے ملک میں نیب کے ذریعے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے۔

حلقہ این اے 90 سے رکن قومی اسمبلی چوھدری حامد حمید کی جانب سے تحریری استعفیٰ میں موجودہ حکومت پر الزام لگائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ اس نااہل اور نالائق وزیراعظم کو اب گھر جانا چاہئے،حالات کے پیش نظر قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دیتا ہوں،میرا جینا مرنا ن لیگ کے ساتھ ہے

دوسری جانب پی ڈی ایم  نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی ،مینار پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیکسالی چوک میں جلسہ کرنے پر غورکیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر روکا گیا ،راستے بند کیے تو جلسہ ٹیکسالی چوک میں کریں گے،ٹیکسالی چوک میں کارکنان ہر طرف سے باآسانی پہنچ سکیں گے،مینار پاکستان جلسے کیلئے پہلی ترجیح ہے، ٹیکسالی چوک دوسری آپشن ہے،

پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا

پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے درخواست دوبارہ دائر

پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مسلم لیگ (ن)  کے رہنما رانا مقبول، سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان، راجہ خرم اور امتیاز الہیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دی تھی۔ تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے موجودہ تناظر میں جلسے کی اجازت دینے سے صاف صاف انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ ہونا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔ یہ سابق حکومت کا ہی فیصلہ ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں جلسے نہیں ہو سکتے

Leave a reply