باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے باغ میں جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے پشاور سے دیہاڑی دار منگوا لئے
آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نےجلسے کو کامیاب بنانے کے لئے باغ کے باسیوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں،باغ میں جس جگہ جلسہ ہونا ہے وہ سپورٹس سٹیڈیم ہے تا ہم وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سٹیڈیم میں بلڈوزر چلوا دیئے اور سٹیڈیم میں اکھاڑ پچھاڑ کروا دی،
صحافی وقار ستی ٹویٹر پر کہتے ہیں کہ عمران خان صاحب کے 6 ستمبرکوآزاد کشمیر باغ میں ہونے والے جلسے کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کرکٹ سٹیڈیم کا نقشہ ہی بدل دیا، اکھاڑ بچھاڑ سے علاقے کا واحد بڑا کرکٹ سٹیڈیم کھنڈر بن رہا ہے۔
عمران خان صاحب کے6ستمبرکوآزاد کشمیر باغ میں ہونے والے جلسے کے لیے وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کرکٹ سٹیڈیم کا نقشہ ہی بدل دیا، اکھاڑ بچھاڑ سے علاقے کا واحد بڑاکرکٹ سٹیڈیم کھنڈر بن رہا ہے۔ 👇 pic.twitter.com/DYriRGAgg4
— waqar satti 🇵🇰 (@waqarsatti) September 5, 2022
محمد فیضان خان کہتے ہیں کہ تنویر الیاس جیسے پیرا شوٹر سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے جس نے وزرات عظمیٰ کی سیٹ خریدی ہو اُس کو کیا لینا دینا گراونڈ سے
تنویر الیاس جیسے پیرا شوٹر سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے جس نے وزرات عظمیٰ کی سیٹ خریدی ہو اُس کو کیا لینا دینا گراونڈ سے https://t.co/fWPLTzirMs
— Muhammad Faizan Aslam Khan (@FaizanBinAslam1) September 5, 2022
دوسری جانب جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور سے دیہاڑی دار مزدوروں کو لایا گیا ہے جو عمران خان کے جلسے میں شریک ہوں گے اور نعرے بھی لگائیں گے، پشاور سے ایک ہزار کے لگ بھگ افراد جلسے میں شرکت کے لئے باغ پہنچ چکے ہیں، باغی ٹی وی کو ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں پشاور سے باغ پہنچنے والے شہری کہتے ہیں کہ ہم جلسے میں شرکت کے لئے آئے ہیں
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ
شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے
عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے
وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے
فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گمان تھا کہ باغ کے مقامی لوگ جلسے میں شریک نہیں ہوں گے اور جلسے کے شرکاء کی تعداد کم ہوئی تو ان سے وزارت عظمیٰ چھن سکتی ہے اسلئے انہوں نے پشاور سے کرائے پر دیہاڑی دار منگوائے ہیں
ایک صارف نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تنویر الیاس صاحب 47 کوسٹروں میں اتنے لوگوں کو منگوا کر باغ فتح کروانا ہے کیا آپ نے اگر کچھ کام کیے ہوتے تو یہ نوبت نا آتی, گزشتہ رات KPK سے 47 کوسٹرز میں آنیوالے کچھ معمان پٹھانوں کو دنیا نیوز کے نماہندے خرم پرویز نے باغ بازار میں پکڑ لیا۔
تنویر الیاس صاحب 47 کوسٹروں میں اتنے لوگوں کو منگوا کر باغ فتح کروانا ہے کیا آپ نے اگر کچھ کام کیے ہوتے تو یہ نوبت نا آتی, گزشتہ رات KPK سے 47 کوسٹرز میں آنیوالے کچھ معمان پٹھانوں کو دنیا نیوز کے نماہندے خرم پرویز نے باغ بازار میں پکڑ لیا۔
@SardarTanveerIK pic.twitter.com/DXBcHyF6dX— SARDAR ABID (@SardarAbidppp) September 5, 2022