کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

سی آئی اے پولیس اقبال ٹاؤن ڈویژن نے کانسٹیبل کا قاتل ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

لاہورسی آئی اے پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے،قتل اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزمان میں گینگ کاسر غنہ شہزاد عرف کوٹی اور بابر شامل ہے ملزمان نے چند ما ہ قبل دوران ڈکیتی کانسٹیبل رمضان کو فائرنگ کرکے شہید اور ایک راہگیر کو زخمی کردیا تھا، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پسٹل اور گولیاں برآمد کرلی گئیں،ملزمان ڈکیتی اوررابری معہ قتل کے متعدد مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے،ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن دانش آصف رانجھا نے ہمراہ ٹیم ملزمان کو گرفتار کیا،ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے سی آئی اے پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کے احکامات کی روشنی میں شفیق آباد سے قمار بازی کرتے 28 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کو بلئیرڈ پر جواء کھیلتے موقع سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 52 ہزار سے زائد نقد رقم 21 موبائل بلئیرڈ اسٹیک اور بالز برآمد کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں اسد, سیمی, غلام عباس, ابرار عرف منا سمیت 28 ملزمان شامل ہیں ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایس پی سٹی رضوان طارق کا کہنا ہے کہ قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں,

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں پولیس نے کاروائی کی ہے اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا،ملزم بابر مصطفی کے قبضہ سے پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کی گئی ہے،ملزم کے خلاف کاروائی ایس ایچ او صادق آباد اور پولیس ٹیم نے کی،، ایس پی راول ضیاء الدین احمد کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش غیر قانونی فعل ہے، شہریوں میں خوف ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اپنی ہی والدہ کو قتل کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا ملزم طاہر حسین نے آتشیں اسلحہ سے گولیاں مار کر اپنی والدہ کو قتل کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق والدہ نے بھائی سے جھگڑے پر منع کیا تو ناعاقبت اندیش بیٹے نے والدہ کو ہی قتل کر دیا، ملزم کے خلاف مقدمہ 08 روز قبل مقتولہ کے شوہر ایوب حسین شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، اے ایس پی نیوٹاؤن کی زیر نگرانی صادق آباد پولیس واقعہ کے بعد سے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈز کر رہی تھی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے،

صدر واہ پولیس نے کاروائی کی اور اندھا قتل ٹریس کرتے ہوئے غیرت کے نام پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے،گرفتار ملزمان میں خاور اور نثار شامل ہیں ،ملزمان نے 11 روز قبل نثار احمد نامی شہری کو قتل کر دیا تھا،شہری کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم خاور نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اپنی بہن سے مراسم کے شک کی وجہ سے مقتول کو غیرت کے نام پر قتل کیا،صدر واہ پولیس نے جدید طریقہ تفتیش کو بروۓ کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،

قبل ازیں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے گزشتہ روز سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں دوران ڈیوٹی فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ٹریفک افسران کے گھر ان کے بچو ں اور فیملی سے ملاقات کی۔اس موقع پر متعلقہ سرکل انچارجز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ہم سب شہداءکے وارث ہیںاور ہر قدم شہیداءکی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے گزشتہ روز سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں دوران ڈیوٹی فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ٹریفک وارڈن شاہد سرورشہید، ٹریفک وارڈن نوید خان شہید اور کانسٹیبل غلام اصغر شہید کے گھر ان کے بچوں اور فیملی سے ملاقات کی انھیں پھول تحائف پیش کیے انھوں نے شہداءکے درجات کی سر بلندی کے لیے دعا کی اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ ہم نہ ہی شہداءکو فراموش کرتے ہیںاور نہ ہی ان کے اہل خانہ کو اکیلا چھوڑتے ہیں ہم سب شہداءکے وارث ہیںاور ہر قدم شہیداءکی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں ہم وطن عزیز کے لیے قربان ہونے والے ان شہداءکا قرض ساری زندگی نہیں اتار سکتے ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا حوصلہ اور آپ کے بچوں کی وطن عزیز کے لیے قربانی باعث فخر ہے وطن عزیز کے یہ بہادر سپوت ہی ہیں جن کی قربانیوں سے ہی یہ محکمہ اور ملک قائم دائم ہے میری یہ خوش قسمتی ہو گی کہ میں شہداءکے بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی فیملی کا خیال رکھ سکوں۔

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

Comments are closed.