لاہور دھماکہ میں "را” ملوث ،پاکستا نی خفیہ ایجنسیز مکمل چوکنا،مودی کا الیکشن سے قبل ایک اور ڈرامہ

بھارت کے مزموم ارادے ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے

لاہور دھماکہ میں این ڈی ایس اوررا کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے این ڈی ایس اوررا پاکستان میں دہشت گردکارروائیوں میں مصروف ہیں این ڈی ایس اوررا پاکستان کے امن اور آشتی کو خراب کرنے کے لیے سر گرم ہیں پاکستا ن ایک عرصے سے اس حوالے سے سوالات اُٹھاتا رہا ہے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بار ہا ثبوت دُنیا کے سامنے رکھے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار اور وزیر خارجہ این ڈی ایس اور را کو بے نقاب کرچکے ہیں بلوچستان، قبائلی اضلاع اور ایل اوسی پر مسلسل ناکامی کے بعد را اور این ڈی ایس کی بے چینی میں اضافہ ہوا ہے پاکستان میں امن اور ترقی دُشمن کی آنکھوں میں کھٹکنے لگی،خفیہ ایجنسیوں نے مزموم عزائم کا سراغ لگا لیا

سلیپرز سیل کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائیوں کی ناکام کوشش کی گئی پاکستا نی خفیہ ایجنسیز مکمل چوکنا اور دُشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں پاکستان کی سیکیورٹی مضبوط ہاتھوں میں ہے، منصوبے کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے کیا بین الاقوامی ادارے بھارت کو کٹہرے میں لائیں گے؟ کیا اب بھی پاکستان کو ہی مورد الزام ٹھہرایا جاتا رہے گا؟

بھارت کی شر انگیزیاں جاری،پلوامہ کے بعد ڈرون کا ڈرامہ رچایا گیا ہے ایس سی اوکانفرنس سے پہلے ہی اَجیت دول نے ڈرون حملے کا راگ الاپنا شروع کر دیا مقبوضہ کشمیر آل پارٹیز کا نفرنس ناکام اور بھارت کو سوالات کا سامنا اسکے بعد مُودی کا ایک اور ڈرامہ رچایا گیا کیا پھر سے الیکشن کی تیاری ہے؟بھارت میں لوگوں کا مُودی سے اعتماد اُٹھنے لگا کیا ہر الیکشن سے پہلے مُودی اوربی جے پی لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟ پلوامہ میں بھی مُودی نے اپنے ہی لوگوں کومروایا سی ڈی ایس بپن راوت اور بھارتی ائیر چیف کی چپقلش کا نتیجہ مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملہ ہے بپن راوت اور بھارتی ائیر چیف کے درمیان اختیار کی جنگ جاری ہے جنرل ببپن راوت کی بطور سی ڈی ایس تقرری کو باقی بھارتی سروسز چیفس سیاسی تقرری مانتے ہیں ببپن راوت کی سروسز کے اندرونی معاملات میں مداخلت کئی بار ناخوشگوار حالات پیدا کر چکی ہے بھارتی ائیر فورس اورسی ڈی ایس بپن راوت میں سرد جنگ کے کئی پہلو پہلے بھی منظرِ عام پر آچکے ہیں

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو دھماکہ ہوا تھا اسی علاقے میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ بھی قائم ہے ،قبل ازیں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی لاہور تھانے میں انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں 7 اے ٹی اے، 3/4ایکسپلوزو ایکٹ سميت دیگر دفعات شامل ہیں۔درج ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کارروائی میں گاڑی اور موٹر سائیکل استعمال کیں۔ مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ مقدمے میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکرکیا گیا ہے۔

جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،

جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ

لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے

لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف

دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،

جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس

جوہر ٹاؤن دھماکہ، کتنے پاکستانی ملوث، ٹارگٹ کون تھا؟ آئی جی پنجاب نے بتا ہی دیا

Shares: