لاہور سے ڈاکٹر کو کس نے کیا تھا اغوا؟ اہم انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکٹر کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا ہے،

ڈاکٹر گھر پہنچ گیا جس کے بعد بھائی نے تھانے جا کر پولیس کو اطلاع دے دی ،بھائی نے تھانے میں پولیس کو کہا کہ میرے بھائی ڈاکٹر عظیم دوست کے پاس گئے تھے اور انکا موبائل کہیں کھو گیا تھا جس کی وجہ سے انکا نمبر تھا، نمبر بند ہونے کی وجہ سے اور کال کرنے پر بات نہ کرنے کی وجہ سے میں نے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تا ہم اب بھائی واپس آ گئے ہیں، میں اس مقدمے سے دستبردار ہوتا ہوں اور پولیس سے درخؤاست ہے کہ اس مقدمے میں مزید کسی قسم کی کوئی بھی قانونی کاروائی نہ کی جائے،

قبل ازیں بھائی نے خود مقدمہ درج کروایا تھا،سول لائن کے علاقہ سے گنگا رام اسپتال کے ڈاکٹر کو اغواء کر لیا گیا ،ڈاکٹر کے اغواء کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ،مغوی ڈاکٹر کے بھائی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کو گزشتہ روزاغواء کیا گیا،بھائی کے نمبر سے کال آئی مگر کوئی بولا نہیں ،پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈاکٹر عظیم گنگا رام ہسپتال میں ڈیوٹی کرتا تھا ۔ ڈاکٹر عظیم کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور سے ڈاکٹر کے اغوا کے وقوعہ کا نوٹس لے لیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ڈاکٹر کی بازیابی کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر کو بازیاب کروایا جائے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے،

قبل ازیں لاہور میں ہی نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کر کے جنسی زیاتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، نواب ٹاؤن کے علاقے میں واقعہ پیش آیا جہان بی ایس انگلش کی ایک طالبہ کو یونیورسٹی کے باہر سے زبردستی اٹھایا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے، واقعہ کی سی سی پی او لاہور نے رپورٹ طلب کر لی ہے

قبل ازیں پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے تھانہ چوچک کے گاؤں 67A/ML کی رہائشی خاتون گھر میں موجود تھی کہ ملزم ابوسفیان داخل ہو گیا۔ اسے ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ چوچک نے ملزم ابوسفیان اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔، ڈسکہ کے علاقے میں بھی ایک نوجوان کے ساتھ زبردستی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، سمبڑیال روڈ سے نوجوان دکان بند کر کے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے قریب ملزم اسامہ اور تین نامعلوم ملزمان زبردستی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر اپنی بیٹھک میں لے گئے جہاں پر ملزم اسامہ نے نوجوان کیساتھ زبردستی زیادتی کی اور اسکی برہنہ ویڈیو بھی بنائی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Shares: