لاک ڈاؤن میں‌ نرمی، حکومتی سفارشات تیار، اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کیا کہا؟

0
33

لاک ڈاؤن میں‌ نرمی، حکومتی سفارشات تیار، اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالہ سے اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرا اعلیٰ شریک ہیں.

اجلاس میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کرلی ہیں۔

سفارشات کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی تجویز ایس او سی پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی، اسی طرح تعمیراتی شعبے کے دوسرے مرحلے کو بھی کھولنے کی تجویز ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بھی کھولنے کے ساتھ ساتھ دکانوں کے اوقات کار بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔

جس کے مطابق دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک پھر رات 8 سے 10 بجے تک کھولی رہیں گی۔سفارشات منظور ہونے کی صورت میں 9 مئی کے بعد عملدرآمد ہوگا اور ممکنہ نئے ایس او پیز 31 مئی تک نافذ العمل رہیں گے۔ رمضان میں مذہبی اجتماعات بارے ایس او پیز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی، وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد سے اجلاس کی صدارت کی

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت عذرہ پیچوہو، وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیر انفارمیشن ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، سیکریٹری داخلہ، کور فائیو کے برگیڈیئر سمیع، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی شریک ہوئے

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں لاک ڈائون سے متعلق اتفاق رائے سے فیصلے ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی تجاویز دی ہیں، تمام صوبوں نے بھی اجلاس میں اپنی تجاویز دیں،ان تجاویز کے مطابق سفارشات مرتب کرکے قومی سطح پر فیصلے کئے جائیں گے، لاک ڈائون میں مزید سہولیات دینے کی بات کی گئی،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اجلاس میں کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے کے ساتھ کورونا وائرس کی وباء سے بچانا ہے، لاک ڈائون سے فائدہ ہوا ہے، اموات کی شرح اور نئے کیسز بڑھ رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید کے لئے بھی ایس او پی بنانے کی بات کی،

Leave a reply