لاک ڈاؤن ، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع

0
35

لاک ڈاؤن ، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا

اجلاس میں لاک ڈاوَن میں نرمی سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور وفاقی وزرا، مشیر شریک ییں.

وفاقی وزیرغلام سرور،شفقت محمود،شبلی فراز ،اسد عمر،شاہ محمود قریشی شریک ہیں،خسرو بختیار،حماد اظہر ،فخر امام اور شیخ رشید بھی اجلاس میں شریک ہیں،مشیر عبدالرزاق داؤد،ڈاکٹر حفیظ شیخ بھی اجلاس میں موجود ہیں،ثانیہ نشتر،ذولفی بخاری،لیفیٹنٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہیں

قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ایس او پیز کی منظوری بھی دے گی۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تجارتی مراکز 10 مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے جبکہ اجلاس میں اندرون ملک پروازیں کھولنے بارے بھی فیصلہ متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان این سی سی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک بھر میں 11 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی، چھوٹی دکانیں، عید کی خرید و فروخت سے متعلق دکانیں، مقامی ٹرانسپورٹ اور اندرون ملک پروازیں کھولنے کی تجاویز منظور کرلی ہیں، تاہم این سی او سی نے تجویز دی کہ سکولز، شادی ہال، ہوٹل اور بڑے شاپنگ مالز بند رکھے جائیں اور ریلوے سروس بھی فی الحال بحال نہ کی جائے۔

رمضان المبارک کے آخری پندرہ روز میں مذہبی اجتماعات کے لئے قواعد وضوابط میں تبدیلی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے سفارش کی کہ اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے، جلسے، جلوسوں کی اجازت نہ دی جائے

اجلاس میں ہفتہ اوراتوار کو لاک ڈاؤن برقراررکھنے کی بھی تجویز دی گئی اور ملک میں شاپنگ مالزبند رکھنے سے متعلق غورہوا جبکہ یکم جون سےتعلیمی ادارےکھولنے پرسندھ اور پنجاب مخالفت کرچکے ہیں۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان کے مطابق این سی او سی اجلاس میں اندرون ملک پروازیں چلانےکا فیصلہ ہوگیا ہے، ابتدائی طور پرکراچی، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ کے ایئرپورٹس سےپروازیں شروع کرنےکا منصوبہ ہے۔

وفاقی کابینہ پہلےہی لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دے چکی ہے ، پنجاب حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کےحق میں ہے اور بلوچستان نےلاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کردی جبکہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کے لیے وفاق کےفیصلے کی منتظر ہیں۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں بتدریج کمی کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا تھا کہ معاشی صورتحال،زمینی حقائق مدنظررکھتے ہیں اہم فیصلےکرنےجارہے ہیں۔

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

گزشتہ روز بھی قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسد عمر کی زیر صدارت ہوا تھا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اجلاس میں کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے کے ساتھ کورونا وائرس کی وباء سے بچانا ہے، لاک ڈائون سے فائدہ ہوا ہے، اموات کی شرح اور نئے کیسز بڑھ رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید کے لئے بھی ایس او پی بنانے کی بات کی،

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر مین 9 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے ،تاجر تنظیموں، ٹرانسپورٹر نے لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا تھا، آج کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالہ سے اہم فیصلے ہوں گے.

Leave a reply